آسٹریلیا کی 5.3 فیصد آبادی ذیابیطس کا شکار ہے مگر پاکستان میں یہ شرح 31.4 فیصد سے ذیادہ ہے۔ ڈاکٹر اسرار خان دی ڈائیبیٹیس سینٹر (TDC) آسٹریلیا کے سربراہ ہیں اور ایک غیر منافع بخش ادارہ چلاتے ہیں جو آسٹریلین کمیونٹیز میں ذیابیطس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے کام کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ رفاہی ادارہ پاکستان میں غریب مریضوں کو معیاری علاج فراہم کرنے میں مدد بھی کرتا ہے۔
TDC آسٹریلیا , ورلڈ ڈائیبیٹیس ڈے کے موقع پر واکس اور لیکچرز کا انعقاد کررہا ہے تاکہ لوگ ذیابیطس کے بارے میں عام غلط فہمیوں سے بچایا جائے۔ ان پروگراموں کے ذریعے TDC نےآسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ایک مضبوط تعلق قائم کیا ہے۔

Dr Israr Khan leads the Diabetes Center (TDC) Australia (Supplied)
TDC آسٹریلیا کی کوششیں پاکستان میں بھی نمایاں اثر ڈال رہی ہیں اور ہسپتال آن وِیلز، ٹائپ-1 ڈائیبیٹس پراجیکٹ، ڈائیلیسس سروسز اور سیٹلائٹ کلینکس مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر اسرار خان کہتے ہیں کہ ان کی مہم کا مقصد ذیابیطس کے بارے میں شعور بڑھانا اور مریضوں کے لئے آسانیاں فرام کرنا ہے۔
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔