محکمہ موسمیات نے 28 اگست کو شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے
دریں اثنا وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے 38 ارب روپے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
ملک میں سیلاب کے اب تک نقصانات کا تخمینہ نو سو ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ادھر این ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثر ہونے کا تخمینہ ہے
14 جون سے ملک بھر کے مجموعی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 3,451.5 کلومیٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے، اور 149 پل منہدم ہو گئے ہیں، 170 دکانیں تباہ ہو گئی ہیں۔
مجموعی طور پر 949,858 گھر جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 662,446 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، 287,412 مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ جبکہ 719,558 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
عابدہ ملک نے سڈنی کے مغرب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا مشاہدہ اور تجربہ کیا ہے اور وہ ان لوگوں کے لیے کچھ کرنے کو تیار ہیں جو پاکستان میں تباہ کنُ بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ پاکستان میں اپنے دوستوں کے ساتھ امدادی کاموں میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اویس خان سڈنی میں ایک رضاکارانہ رفاہی تنظیم چلا رہے ہیں اور ان کا فوکس وقت پر امداد پہنچانے پر ہے۔
سید عباس عابدی میلبورن میں کئی سالوں سے ایک فلاحی تنظیم کی سربراہی کر رہے ہیں اور اب کمیونٹی سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ہاتھ بٹائیں۔
______________________________
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:
- Spotify Podcast
- Apple Podcasts
- Google Podcast
- Stitcher Podcast