آسٹریلیا فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والے اکثریتی ممالک میں شامل

un-albanese-header-9x16-v3.jfif

Prime Minister Anthony Albanese has outlined steps the Palestinian Authority is now required to take to meet its obligations as part of recognition. (SBS news)

وزیر اعظم انتھونی البانیز نے نیویارک سٹی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ایک تاریخی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا باضابطہ طور پر "آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست" کو تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان فوری طور پر نافذ العمل ہے اور غزہ میں جاری تباہ کن حماس-اسرائیل جنگ کے دوران دو ریاستی حل کے نئے راستے کی تلاش کے لیے ایک مربوط بین الاقوامی کوشش کے مطابق ہے۔برطانیہ اور کنیڈا سمیت آسٹریلیا ان 147 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا یے۔


۔آسٹریلیا نے فلسطین کو تسلیم کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو پائیدار امن اور سلامتی کا واحد راستہ قرار دیا۔ وزیر اعظم البانیز چار روزہ دورہ امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنی پہلی تقریر کریں گے جو لیڈرز ویک سمٹ کا حصہ ہے۔
اس اعلان کے بعد آسٹریلیا اب اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے ان 147 سے زائد ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔
اس فیصلے پر اسرائیلی حکومت، امریکی ریپبلکنز اور آسٹریلوی اپوزیشن نے تنقید کی، اپوزیشن نے اسے "کھوکھلا اقدام" اور فلسطینیوں کے لیے "جھوٹی امید" قرار دیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ تسلیم تنازع کے دوران نہیں بلکہ امن عمل کے بعد ہونا چاہیے۔
حکومت نے امن منصوبے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو غزہ کی تعمیر نو اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔ مزید سفارتی اقدامات فلسطینی اتھارٹی کی اصلاحات پر منحصر ہوں گے۔ البانیز دورے کے دوران اردن کے بادشاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand