ڈاکٹر خرم اقبال کا کہنا ہے کہ دس سال کے بعد خطہ ایک مرتبہ پھر ایک بہت بڑی ٹیکٹانک شفٹ دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے سعودی عرب اور بھارت کے مابین تعلقات متاثر ہونا بعید از قیاس ہے کیونکہ سعودی عرب اپنے بین الاقوامی تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کے لئے جانا جاتا ہے۔







