یکم جولائی سے کئی ریاستوں میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ ۔ کیا آپ متاثر ہونگے؟

High voltage towers at sunset background. Power lines against the sky

Source: Moment RF / Anton Petrus/Getty Images

یکم جولائی سے کوئنزلینڈ، نیو ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ آسٹریلیا کے رہائشیوں کے بجلی کے بلوں میں تین سے دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ اضافی نرخ سے سب سے ذیادہ متاثر کون ہو گا، جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔


آسٹریلین انرجی ریگولیٹر نے نیو ساؤتھ ویلز، کوئنزلینڈ اور ساؤتھ آسٹریلیا میں بجلی کے نرخ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
نیو ساؤتھ ویلز کے صارفین کو سب سے زیادہ اضافے کا سامنا ہو گا، جہاں سالانہ بل میں 228 ڈالر تک اضافہ متوقع ہے۔ علاقائی صارفین کا سالانہ بل 2740 ڈالر سے تجاوز کر جائے گا — جو ملک میں سب سے زیادہ ہو گا۔
جنوب مشرقی کوئنزلینڈ میں، ڈیفالٹ معاہدے پر موجود ایک اوسط گھرانہ سالانہ تقریباً 77 ڈالر زیادہ ادا کرے گا، اور ان کا سالانہ بل 2143 ڈالر ہو جائے گا، جب کہ ساؤتھ آسٹریلیا میں سالانہ بل 71 ڈالر بڑھ کر 2300 ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔
وِکٹوریا میں قیمتیں ایسینشل سروسز کمیشن طے کرتا ہے — اور وہاں اوسط بل میں 6 سے 25 ڈالر کا اضافہ ہو گا۔
یہ نئی قیمتیں وہ زیادہ سے زیادہ حد ہیں جو بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں ڈیفالٹ معاہدوں پر چارج کر سکتی ہیں۔
آسٹریلین کونسل آف سوشل سروس کی کیسیندرا گولڈی کو اس بارے میں تشویش ہے — ان کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ غربت کا شکار تقریباً 30 لاکھ افراد افراد کو سب سے زیادہ متاثر کرے گا جو پہلے ہی مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک 
SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , 
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ
پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
یکم جولائی سے کئی ریاستوں میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ ۔ کیا آپ متاثر ہونگے؟ | SBS Urdu