ممتاز آسٹریلین پاکستانی اور چاند رات عید فیسٹیول کے بانی سید عتیق الحسن کو خراجِ تحسین

Tribute paid to Syed Atiq ul Hassan, a popular community figure and founder of the Chand Raat Eid Festival in Australia.

Tribute paid to Syed Atiq ul Hassan (Third from right), a popular community figure and founder of the Chand Raat Eid Festival in Australia.

آسٹریلیا کی پاکستانی کمیونٹی میں سماجی کارکن، کمیونٹی رہنما اور اور ملٹی کلچرل آسٹریلیا کے علمبردار سید عتیق الحسن 26 اپریل 2025 کو سڈنی میں انتقال کر گئے۔ ان کے صاحبزادے سید صبیح حسن کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہترین والد اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے کمینوٹی لیڈر تھے۔


آسٹریلیا بھر میں کمیونٹی نے سید عتیق الحسن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
  • وہ کثیرالثقافتی اقدار کے سرگرم حامی اور چاند رات فیسٹیول کے بانی تھے
  • انہیں نیو ساؤتھ ویلز حکومت کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا
آسٹریلیا بھر میں مختلف تنظیمیوں اور کمیونیٹی کے افراد نے ممتاز سماجی اور رفاہی شخصیت اور چاند رات عید فیسٹیول کے بانی سید عتیق الحسن کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
سید عتیق الحسن کے بڑے صاحبزادے صبیح حسن نے ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نہ صرف آسٹریلیا بلکہ پاکستان میں بھی ایک معروف صحافی اور براڈکاسٹر کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔
صبیح حسن کا کہنا تھا کہ سید عتیق الحسن ایک سماجی کارکن، کمیونٹی رہنما اور صحافی تھے، اور ایک خاندان کے سربراہ کے طور پر آسٹریلین پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر جانے جاتے تھے۔انہیں آسٹریلیا میں چاند رات فیسٹیول کے بانی کے طور پر جانا جاتا تھا۔
انہیں کئی اعزازات ملے اور نیو ساؤتھ ویلز حکومت کی طرف سے
Lifetime Achievement Award بھی دیا گیا۔

صبیح کے مطابق سید عتیق الحسن کثیرالثقافتی اقدار کے پُرجوش حامی اور چاند رات عید فیسٹیول کے بانی تھے۔آج اس طرح کے فیسٹیول آسٹریلیا بھر میں عید کے روائیتی تہواربن گئے ہیں مگر اس کے بانی کی حیثیت سے کثیرالثقافتی آسٹریلیا کے لیے اُن کی خدمات بے مثال ہیں۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو  کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) 
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
ممتاز آسٹریلین پاکستانی اور چاند رات عید فیسٹیول کے بانی سید عتیق الحسن کو خراجِ تحسین | SBS Urdu