Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

اسپیشل افراد کیلئے پاکستانی کی پہلی جدید اور کم لاگت ٹرائی رائیڈ بنانے والا معذور انجینئر

پاکستانی الیکڑیکل انجیئر اشتیاق احمد انصاری.jpeg

ایک پاکستانی الیکڑیکل انجیئر اشتیاق احمد انصاری نے ایک حادثے میں اپنے جسم کا نچلا حصہ کھو دیا تاہم اپنی تکلیف کو اپنی ہمت میں بدلتے ہوئے اشتیاق احمد نے یورپیئن ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائی رایئڈ یعنی کہ الیکڑیکل پاور سے چلنے والی وہیل چیئرانتہائی کم لاگت میں بنا کر سب کو حیران کردیا ۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


ایک پاکستانی الیکڑیکل انجیئر اشتیاق احمد انصاری نے ایک حادثے میں اپنے جسم کا نچلا حصہ کھو دیا تاہم اپنی تکلیف کو اپنی ہمت میں بدلتے ہوئے اشتیاق احمد نے یورپیئن ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائی رایئڈ یعنی کہ الیکڑیکل پاور سے چلنے والی وہیل چیئرانتہائی کم لاگت میں بنا کر سب کو حیران کردیا ۔


اشتیاق احمد انصاری کے مطابق سال 2015 میں ایک حادثے نے انہیں جسم کے نچلے حصے سے محروم کر دیا تھا، یہ ایک ایسا لمحہ تھا جس نے نہ صرف جسمانی حالت بلکہ ذہنی کیفیت کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

وہ بتاتے ہیں کہ اس وقت ہمت ٹوٹ چکی تھی اور وہ دوسروں کے محتاج ہو کر رہ گئے تھے۔ اشتیاق کے مطابق، ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب نے انہیں سنبھالا۔ انہیں احساس دلایا گیا کہ وہ گھر کے ذمہ دار فرد ہیں اور ہمت ہارنا کوئی حل نہیں۔

یہی وہ لمحہ تھا جب انہوں نے خود کو سنبھالا اور زندگی کو نئے انداز سے جینے کا فیصلہ کیا۔ الیکٹریکل انجینئر کے مطابق کچھ ہی عرصے بعد روزگار پر واپس آنا بھی ایک بڑا چیلنج تھا۔ آمدورفت پر خرچ ہونے والے اخراجات اور مشکلات نے انہیں سوچنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے گاڑی بھی لی، مگر مسائل مکمل طور پر حل نہ ہو سکے۔

اسی جدوجہد کے دوران ان کے ذہن میں ایک نیا خیال آیا، کیوں نا ایک ایسی سواری بنائی جائے جو معذور افراد کے لیے آسان، سستی اور کارآمد بھی ہو۔ سال ہہ سال کی محنت کے بعد وہ ٹرائی رائیڈ بنانے میں کامیاب ہوہی گئے۔

اشتیاق بتاتے ہیں کہ آج وہ ایسے معذور افراد کے لیے خصوصی ٹرائی رائیڈ تیار کر رہے ہیں جو نہ صرف ان کی ضروریات کے مطابق ہوتی ہے بلکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور خراب راستوں پر بھی آسانی سے چل سکتی ہے۔

اشتیاق احمد کے مطابق ہماری اس کاوش کی وجہ سے کئی لوگ دوبارہ اپنے معمولات زندگی کی انجام دہی میں خود مختار بھی ہوگئے ہیں۔

____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now