Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا تانتا بندھ گیا

Animal market

عید قرباں قریب آتے ہی سب سے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مشن کم قیمت میں اچھا جانور گھر لانے کا ہوتا ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ جانور خوبصورت بھی ہو اور قیمت بھی مناسب ہو، ایسے میں ملک بھر میں مویشیاں منڈیاں لگ چکی ہیں جہاں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کے بھاؤ تاؤ بھی شروع ہو چکا ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


عید قرباں قریب آتے ہی سب سے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مشن کم قیمت میں اچھا جانور گھر لانے کا ہوتا ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ جانور خوبصورت بھی ہو اور قیمت بھی مناسب ہو، ایسے میں ملک بھر میں مویشیاں منڈیاں لگ چکی ہیں جہاں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کے بھاؤ تاؤ بھی شروع ہو چکا ہے۔


سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج چکی ہے، جہاں 2 لاکھ سے زائد جانوروں کی خریدو فروخت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، شہری جوق در جوق منڈی کا رخ کر رہے ہیں اور اپنے من پسند جانوروں کی خریداری کرنے میں مصروف ہیں۔

سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی اِس مویشی منڈی میں ملک بھر سے مختلف نسلوں کے جانور لائے گئے ہیں، جن میں سبی، براہمن، ساہیوال اور آسٹریلین نسل کے بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

People visit a cattle market to buy a sacrificial animal for the upcoming Eid al-Adha (AP Photo/Mohammad Sajjad)
People visit a cattle market to buy a sacrificial animal for the upcoming Eid al-Adha (AP Photo/Mohammad Sajjad) Source: AP

امداد علی، سبی سے 80 جانور لے کر مویشی منڈی پہنچے ہیں، وہ کہتے ہیں فیول پرائز بڑھنے کی وجہ سے ہمارے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں، جس کا براہ راست اثر جانوروں کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔

منڈی کا رخ کرنے والے ایک شہری عمران نے ہمیں بتایا کہ وہ 3 لاکھ روپے لے کر گھر نکلے ہیں تاہم ابھی تک اُنہیں جانور نہیں مل سکا، انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی اس رقم کے عوض جانور خریدنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Animal Market
Credit: SBS Urdu /Ehsan Khan

ایک اور شہری اسجد بھی شکوہ کرتے ہیں کہ جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔ دوسری جانب ترجمان مویشی منڈی ثاقب عالم نے بتایا کہ کہ رواں برس 2 لاکھ سے زائد جانوروں کی منڈی میں آمد متوقع ہے جبکہ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ شہریوں کیلئے منڈی میں پارکنگ، بینکنگ سمیت دیگر سہولیات میسر کی گئی ہیں۔

ثاقب عالم نے مزید بتایا کہ ملک بھر سے آنے والے جانوروں کے منڈی میں آمد سے قبل میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے جس کے بعد ہی جانوروں کو منڈی میں آنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی

____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now