عیدِالاضحی پر سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے فورا بعد ہی گھروں میں مزیدار اور ذائقے دار کھانے پکانے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے کہیں بریانی، ساتھ میں کڑائی، کہیں بہاری بوٹی، ملائی بوٹی ، تو کسی جگہ چپلی کباب تو کہیں رات گئے باربی کیو کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اب شہریوں میں ریسٹورنٹس اور باربی کیو شاپس سے بھی قربانی کا گوشت دے کر چٹے پٹے کھانے بنوانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
60 کی دہائی میں اپنی آواز سے سننے والوں پر سحرطاری کرنے والے معروف گلوکار سلیم شہزاد آج حکومت اور مخیرحضرات کی راہ تک رہیں ہیں، سلیم شہزاد نے ’وحید مراد‘ کی فلم ہیرا اور پتھر، سوغات ، مسٹر کے ٹو، غریبوں کا بادشاہ، آوارہ ، السلام وعلیکم ، رستم ، فنٹوس، بھائی جان، رشتے اور راستے، محبت ہو تو ایسی ہو سمیت 65 فلموں میں پلے بیک سنگنگ کی۔ ماضی کے مشہور گلوار سلیم شہزاد کے مطابق انھوں نے 3 ہزار سے زائد غزلیں، گیت ، نعتیں، قوالیاں، ملی نغمے اور گانے ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پر ریکار ڈ کروائے ہیں۔
(ایس بی ایس اردو کیلیے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔)
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ
پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے