آسٹریلیا میں عید الاضحیٰ روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے، جہاں کمیونٹی افراد دعوتوں اور بار بی کیو کا لطف اٹھا نے کے ساتھ ضرورت مندوں کو بھی نہیں بھولے ہیں۔
رخشنداں زمان عید کو ایثار و قربانی کا موقع سمجھتے ہوئے بچوں کو اس کی اہمیت سے روشناس کرواتی ہیں۔شفق جعفری نہ صرف عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں بلکہ انہوں نے اس موقع کو انسانیت کی خدمت کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔ وہ پاکستانی فلم لوُ گُرو کے ایک خصوصی شو کا انعقاد کر رہی ہیں، جس کا مقصد ضرورت مندوں کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔

شفق کا کہنا ہے کہ عید کا اصل جذبہ دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ہے، اور اسی سوچ کے تحت وہ اس فلاحی قدم کو عید کی تقریبات کا حصہ بنا رہی ہیں۔
رخشنداں زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں رہتے ہوئے بھی وہ عید الاضحیٰ کی روایات کو پوری عقیدت سے نبھاتی ہیں۔ ان کے بقول، قربانی کے دن کا اصل پیغام ایثار، شکرگزاری اور دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ہے۔

وہ اس دن اپنے بچوں کو قربانی کی اہمیت سے آگاہ کرتی ہیں۔ بقرعید مناے والے اکثر آسٹریلینز کے گھر وں میں صبح کا آغاز عید کی نماز کے بعد کے ناشتے اور بار بی کیو جیسی تقریبات سے پوتا ہے ۔
—————————————————————-








