جیسے جیسے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ طول کھینچ رہی ہے امریکی انتظامیہ جنگی محاذ کے ساتھ معلومات کواپنی پسند کے مطابق بیان کرنے کے لئے رپورٹرز پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ اُن ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں میں شامل ہیں جن پر یہ الزام ہے کہ وہ صحافیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ وہ جنگ کی کہانی انتظامیہ کے مؤقف کے مطابق بیان کریں۔
سابق سفیروں نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے کہ تنازع کے حل کے لیے سفارتی بات چیت کے مطالبات کے باوجود، امریکہ کے پاس خطے سے متعلق وہ اہم مہارت موجود نہیں جو ٹرمپ انتظامیہ کی رہنمائی کر سکے۔




