74 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ بنانے والا پاکستانی

Naseem Uddin

Credit: Supplied by Ehsan Khan

وہ عمر جس میں اکثر بزرگ آرام اور سکون کو ترجیح دیتے ہیں، اُسی عمر میں ایک پاکستانی بزرگ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا ہے، مضبوط اعصاب اور شاندار جسمانی فٹنس کے ساتھ، عمر کی آٹھویں دہائی میں بھی وہ کسی نوجوان سے کم نہیں، یہی عزم اور طاقت انہیں ایک کے بعد ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں مدد دے رہی ہے اور اب وہ تیسرا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، اس شاندار کارنامے کی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈزنے باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے،


پیشے کے اعتبار سے گزشتہ 50 برس سے ویلڈنگ کا کام کرنے والے نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں نہ صرف 30 ماربل کی سلیب توڑ ڈالیں بلکہ اس دوران انہوں نے کمال مہارت سے انڈے کو بھی ٹوٹنے نہیں دیا.

نسیم الدین کا مجموعی طورپر یہ تیسرا عالمی ریکارڈ ہے، اس سے قبل بھی وہ دو عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ ویلڈنگ کے ماہر کے طور پر مشہور 74 سالہ نسیم الدین کہتے ہیں بیٹے راشد نسیم، جو کہ خود 100 سے زائدعالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں انہیں دیکھ کر مجھے بھی شوق پیدا ہوا، انڈہ ہاتھ میں پکڑ کر ماربل سلیب توڑنے کے ریکارڈ بنانے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے کافی محنت کی۔

نسیم الدین کے مطابق پہلے دو ریکارڈ قائم کرنے کیلیے صرف طاقت چاہیے تھی تاہم اس ریکارڈ کو بنانے کیلئے طاقت اور مہارت دونوں درکار تھیں۔ وہ کہتے ہیں عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حوصلہ اور جذبہ ہو تو کوئی بھی مشکل، مشکل نہیں رہتی۔


شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now