Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

کیا آسٹریلیا کا مستقبل برقی گاڑیاں ہیں ؟

Electrical cars

專家預計電動車今年或現減價戰。 Source: SBS / SBS News

ایندھن کی قیمت کا اتار چڑھاؤ، مشرق وسطیٰ کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال ، ماحولیاتی تبدیلی اور آدلودگی کے خطرات نے آسٹریلیا میں برقی گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ کیا ہے لیکن آسٹریلیا جیسے ملک میں جہاں طویل فاصلے اور بین الریاستی سفر کچھ لوگوں کی زندگی کا معمول ہیں کیا الیکٹرک گاڑیاں کامیاب ہو سکتی ہیں تفصیل جانئے اس پوڈکاسٹ میں


تاریخِ اشاعت بجے

By Warda Waqar

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


ایندھن کی قیمت کا اتار چڑھاؤ، مشرق وسطیٰ کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال ، ماحولیاتی تبدیلی اور آدلودگی کے خطرات نے آسٹریلیا میں برقی گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ کیا ہے لیکن آسٹریلیا جیسے ملک میں جہاں طویل فاصلے اور بین الریاستی سفر کچھ لوگوں کی زندگی کا معمول ہیں کیا الیکٹرک گاڑیاں کامیاب ہو سکتی ہیں تفصیل جانئے اس پوڈکاسٹ میں


آر اے سی وی کے ہیڈ آف پالیسی جیمز ولیمز نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ گذشتہ سال میں گاڑیوں جہاں برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے وہیں ان گاڑیوں کی رینج میں بہتری آنے کے ساتھ ان کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں ۔

جیمز کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافے پر اثر ڈالا ہے

جہاں گاڑیوں کی طلب میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے وہیں برقی گاڑیوں سے متعلق معلومات جمع کرنے والے افراد کی تعداد میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے
جیمز ولیمز

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بھی گاڑی خریدنے سے قبل ضروری ہے کہ اپنی تحقیق مکمل رکھی جائے ۔

جیمز نے یہ بھی مشورہ دیا کہ برقی گاڑی خریدنے سے پہلے اپنے طرز زندگی پر غور کرنا ضروری ہے اگر آپ رومزہ زندگی میں طویل فاصلوں کا سفر کرتے ہیں تو برقی گاڑی یا ہائبرڈ گاڑی کے درمیان چناو آپ کو بعد کی مشکلات سے بچا سکتا ہے

James Willams (Head of Policy RACV)
Credit: SBS Urdu

یہی کہنا ہے رائیڈ شیر ڈرائیور اویس صدیقی کا جو میلبرن کے رہائشی ہیں اور ایک سال سے برقی گاڑی استعمال کر رہے ہیں ۔ اویس کے مطابق وہ بین الریاستی یا مختلف شہروں کے درمیان سفر کے لئے برقی گاڑی استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے

تاہم اویس صدیقی کہتے ہیں کہ اگر آپ درست انداز میں اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں تو رئیڈ شئیر کے ساتھ روز مرہ کے استعمال کے لئے برقی گاڑی ایک اچھا انتخاب ہو سکتی ہے۔


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now