میڈی کئیر کی نئی تبدیلیاں یکم نومبر سے نافذ العمل ہو گئی ہیں، جو مفت جی پی سے ملنے کو آسان تر بنا رہی ہیں۔
جی پیز کے لیے مالی مراعات اب کنسیشن کارڈ ہولڈرز یا 16 سال سے کم عمر بچوں سے بڑھ کر ان کسی بھی ایسے مریض کے لئے قابل رسائی ہیں جو میڈیکیئر کے لیے اہل ہیں۔
انتھونی البانیزی کہتے ہیں کہ یہ تبدیلیاں بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں گی۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں دور دراز اور ریجنل فرسٹ نیشن کی کمیونٹیز ہر سال اوسطاً 49 بار اپنے انرجی سپلائر سے منقطع ہوتی ہیں - یا تقریباً ہر ہفتے ایک بار بجلی کا کٹ جانا برداشت کرتی ہیں ۔
ان کمیونٹیز کے پاس صرف ایک ہی اختیار ہوتا ہے توانائی کے لیے - اور وہ ہے پیشگی یا ایڈوانس ادائیگی کرنا، تاکہ وہ اپنے علاقے میں خدمات فراہم کرنے والے چھوٹے مقامی سپلائرز سے جڑ سکیں۔ابوریجنل کمیونٹی اور کلین انرجی آرگنائزیشن، اوریجنل پاور کی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ شمالی علاقہ جات، مغربی آسٹریلیا، جنوبی آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ میں 65 ہزار فرسٹ نیشنز آسٹریلوی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
مزید جانئے

ہفتہ رفتہ : جمعہ 31 اکتوبر 2025
_________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ، اردو پرگرام سننے کے اور طریقے ، “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast ، Apple Podcast



