ڈاکٹر عائشہ ثاقب کہتی ہیں کہ جہاں چھاتی کا سرطان آسٹریلیا میں ہونے والے سب سے عام کینسر میں سے ایک ہے، وہیں یہ انتہائی قابل علاج بھی ہے۔
ڈاکٹر عائشہ ثاقب کے مطابق چھاتی کے سرطان کے 92 فیصد سے زائد مریض آسٹریلیا میں آئندہ پانچ سال کے لئے صحت مند زندگی گزاریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار کیونکہ ہر پانچ سال میں دیکھے جاتے ہیں تو اسی اعتبار سے یہ ہدف دیکھا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 80 فیصد تک یہ مرض پچاس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو نشانہ بناتا ہے ، جبکہ یہ تصور بھی غلط ہے کہ چھاتی کا سرطان صرف خواتین میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا اگرچہ اس کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے لیکن مردوں میں بھی چھاتی کا سرطان ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی میں صحت مند چناو کرکے اور سگریٹ نوشی جیسی مضر اشیاء سے خود کو دور رکھنے سے ممکن ہے کہ سرطان سے بچا جا سکے۔
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔