حکام نے کل جمعہ ۹ جنوری کو وکٹوریہ بھر میں آگ لگانے پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے ۔ ریاست کے کچھ حصے، خاص طور پر مالی، شمالی دیہی علاقے، شمال مشرقی، اور شمال وسطی اضلاع، شدید گرمی کی لہر اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
وزیر ماحولیات مرے واٹ اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر رہے ہیں کہ آیا اس ہفتے رائل کمیشن کا اعلان کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے سینئر حکام اور وزراء کے ساتھ مل کر کرسمس کے پورے عرصے میں اس معاملے کو حل کرنے کے لیے کام کیا۔
مرے واٹ اس رفتار کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں، آسٹریلین انٹیلی جنس ایجنسیوں کے جائزے کے لیے قانون سازی اور یہود دشمنی سےمتعلق جیلین سیگل کی نظر ثانی شدہ سفارشات کو لاگو کرنے کی حکومتی کوششوں پر روشنی ڈال رہے ہیں
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سوسن لی بڑھتی ہوئی یہود مخالفت کو حل کرنے کے لئے دولت مشترکہ رائل کمیشن کے فوری طور پر قیام کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ اجلاس بنیاد پرستی سے متعلق بڑھے ہوئے خدشات کے بعد اس مسئلے پر ممکنہ حکومتی تحریک کی حالیہ رپورٹس کے بعد ہوا ہے۔





