پاکستان رپورٹ: عمران خان سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج

Supreme Court of Pakistan

(Supplied by Asghar Hayat) Credit: Supplied By Asghar Hayat

نئی آئینی ترمیم پر اہم اداروں کی تشکیل نو , عمران خان سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج , پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تبدیلی, سیکورٹی فورسز کی دو بڑی کاروائیاں, مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔


ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم جوڈیشل کونسل اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے رکن بن گئے ہیں۔ جبکہ جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، چیف جسٹس امین الدین خان سینئر ممبر ہوں گے اور جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس جمال مندوخیل بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔اپوزیشن اتحاد نے 27 ویں ترمیم کیخلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں سیکرٹری وزارت داخلہ، سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رواں برس مارچ میں وکلاء اور نامزد کردہ افراد کی بانی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں ملاقات نہ کروائی گئی اور سپریڈینٹ اڈیالہ جیل کی زبانی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے اور فیصل ممتاز راٹھور 36 ووٹ لے کر نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دو مختلف کاروائیوں میں 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand