Key Points
- توشہ خانہ 2 کیس حتمی مراحل میں
- تحریک انصاف کا پشاور میں جلسہ
- 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔ اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ مقدمے میں مجموعی طور 20گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کارروائی روکنے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی 2 درخواستیں خارج کردی ہیں۔ عمران خان کے وکلا نے آواز ڈراپ ہونے اور ویڈیو لنک کی خراب کوالٹی پر ایک بار پھر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
حکومت پاکستان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ میں ہیں جہاں انکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات متوقع ہے۔ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیرمقدم کیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی انضباطی کارروائی سے روک دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جج کی چھٹی کے باعث علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ عدالت نے وزیراعلی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ 7 اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔