عازم حج ہیں ؟جانئے کون سی ادویات ساتھ رکھیں

SAUDI ARABIA HAJJ

epa10711500 Muslims crowd al-Masjid al-Haram, in preparation of the start of the Hajj 2023 pilgrimage, Mecca, Saudi Arabia, 25 June 2023. The annual Hajj Pilgrimage will begin from the evening of 26 June till 01 July. According to the Saudi Ministry of Hajj and Umrah, more than 1.6 million Muslims had arrived in the Kingdom to perform Hajj this year, whille the total number of pilgrims is expected to break records at more than 2.5 million for the first time since lifting the covid-19 pandemic restrictions. EPA/ASHRAF AMRA Credit: EPA

ایس بی ایس اردو اس سال حج کے لئے عزم سفر کرنے والوں کو معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک سیریز کا آغاز کر رہا ہے اس سیریز میں آپ جان سکیں گے کہ حج پر جاتے ہوئے کون سی اہم چیزوں کا خہال رکھنا ضروری ہے، وہ کون سی ادویات ہیں جوآپ کو دوران حج کسی بیماری سے محفوظ رکھ سکتی ہیں ، حج کے دوران پیش آںے والی مشکلات کیا ہو سکتی ہیں ، نسک ایپ کیا ہے ، بزرگوں کا خیال کیسے رکھیں، تارکین وطن افراد کے لئے آسٹریلیا سے براہ راست حج بہتر ہے یا اپنے آبائی وطن سے عازم سفر ہونا آسان ہے اور کیا اس وقت مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں حج کےکرنا آسانی سے ممکن ہے؟


 

آج کی قسط میں جانئے کہ حج کے دوران ادویات کا خیال رکھنا کیوں ضروری ہے

اس حوالے سے ایس بی ایس اردو نے گفتگو کی ہے ڈاکٹر عائشہ ثاقب سے اور سال 2023 میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے سلمان اقبال اور ان کی اہلیہ سے۔

سلمان اقبال جو میلبرن کے رہائشی ہیں کہتے ہیں اپنی دواوں کا خاص خیال رکھنا انتائی اہم ہے تاہم ساتھ ہی وہ یہ مشورہ بھی دیتے ہیں کہ سفر کے دوران اضافی سامان ساتھ لے جانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب ڈاکٹر عائشہ ثاقب نے ایس بی ایس سے گفتگو کے دوران کہا کہ حج کے سفر سے پہلے وہ تمام ویکسینز لازمی کروائیں جو تجویز کی جاتی ہیں

ڈاکٹر عائشہ کہتی ہیں کہ عمومی ادویات کے ساتھ ساتھ ہائیڈرولائٹس لے جانا انتہائی اہم ہے تاکہ پانی اور نمکیات کی کمی سے بچا جا سکے ،ساتھ ہی ڈاکٹر عائشہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہائیدرولائٹس اضافی مقدار میں ساتھ رکھیں اور اگر آُ کو محسوس ہو کہ کسی اور حاجی کو اس کی ضرورت ہے تو دے دیں

ڈاکٹر عائشہ نے یہ بھی مشورہ دیا کہ جو ادویات آپ روزانہ لیتے ہیں ان کی اچھی مقدار اپنے ہمراہ لے جائیں ،ا س کے علاوہ کیوں کہ حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں جسمانی مشقت کا احتمال زیادہ ہے تو ضروری ہے کہ درد کش ادویات ہمراہ رکھیں

ڈاکٹر عائشہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ حج کے دوران رش اور ایک دوسرے کے قریب ہونے کے باعث کچھ بیماریوں کا لگ جانا ممکن ہو سکتا ہے اس لئے اینٹی بیکٹیریل ادویات بھی ساتھ رکھیں ، ان کا کہنا ہے کہ یوں تو وہاں ڈسپنسریز موجود ہوتی ہیں لیکن مریضوں کی لمبی قطار آپ کو تھکان سے دوچار کر سکتی ہے۔

__________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now