پاکستان سے آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے معروف پنجابی گلوکار ’’ملکو‘‘ کہتے ہیں کہ مشرقی اور مغربی دونوں جانب کے پنجابی سمجھنے والے افراد ان کی موسیقی کو یکساں پسند کرتے ہیں اور انہیں دونوں جانب سے ایک جیسی محبت ملتی ہے۔
حالیہ طور پر اپنے گیت ’’نک دا کوکا‘‘ سے شہرت کی نئی بلندی پر پہنچنے والے اشرف ملک جو اپنے نام ملکو سے معروف ہیں کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت دونوں جانب کے پنجاب کی عوام اپنی مٹی سے جڑی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ایسی موسیقی کو سراہتے ہیں جو ان کی روایات سے جڑی ہو۔
انہوں نے اپنے آسٹریلیا کے دورے کا تذکرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا میں موجود متنوع کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور دوستانہ روابط کو انتہائی خوبصورت قرارد دیا،
ان کا مزید کہنا تھا کہ روایتی وسیقی وہ ہے جو ہمیشہ سے موجود ہے اس میں تجربات کے لئے جگہ تو ہے لیکن اصل لوک گیت اپنی جگہ موجود رہتے ہیں۔





