تینوں فنکاروں نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ان کو آسٹریلیا میں سب سے خاص بات یہ محسوس ہوئی کہ یہاں اپنائیت کا خاص انداز ہے۔
ساجد جانی جو انگریزی فلموں پر اپنی مزاحیہ پنجابی ڈبنگ کے لئے انتہائی معروف ہیں کہتے ہیں تکنالوجی نے جہاں ٹیلینٹ کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے وہیں ذاتی زندگی محدود ہوگئی ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اصل ٹیلنٹ خود اپنی جگہ بنا لیتا ہے۔
پاکستانی مزاح کاروں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پنجابی زبان سرحد کے دونوں جانب بولی جاتی ہے اس لئے بھارت میں موجود پنجابی سمجھنے والے افراد بھی قومیت سے قطع نظر ان کی فن کو سراہتے ہیں اور ان کے مداح ہیں
ساجد حسین کا کہنا تھا کہ ان کے لئے قابل فخر اور ایک یادگار موقع ہے جب وہ آسٹریلیا میں موجود اپنے مداحوں کے لئے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔









