پاکستان اور افعانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔اپوزیشن اتحاد نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کی کوشش ناکام ہوگئی؟ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے تین افراد کو ملنے کی اجازت مل سکی۔ تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخواہ کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
امن معاہدے کے بعد پاکستان اور افعانستان نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ منگل کے روز چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد کو جزوی طورپر کھول دیا گیا۔جس کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی خالی گاڑیوں اور ٹرکوں کو افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی جبکہ پاکستان سے افعانستان بھیجے جانیوالے مہاجرین کو بھی سرحد پار بھیجا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے 74 اراکین نے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کے آفس میں باضابطہ طور پر درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے درخواست جمع کرائی۔ اسد قیصر نے کہا ہے امید ہے حکومت اس حمل میں کوئی غیر جمہوری طریقہ کار نہیں اپنائے گی۔

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے روز صرف تین لوگوں کو ان سے ملنے کی اجازت مل سکی۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عمران خان کی بہنوں نورین خان، عظمی خان اور وکیل فیصل ملک کو ملاقات کی اجازت دی۔ جبکہ عمران خان کی تیسری ہمیشرہ علیمہ خان، دیگر وکلا اور پارٹی رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں ناقص قرار دے کر واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے فیصلے پر خیبرپختونخواہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان





