سڈنی کے جنوب مغربی سبرب Canterbury-Bankstown کے سب سے ضرورت مند لوگوں کو کھانا پہنچانے کے لیے نصف صدی وقف کرنے کے بعد، 80 سالہ محترمہ لین کوئین نے 1973 سے خوش دلی کے ساتھ ضرورت مند افراد تک مفت کھانا پہنچانے کا ریکارڈ قائیم کیا ہے۔بینکسٹاؤن میلز آن وہیلز میں سروس ریکارڈ قائم کرنے کی تقریب میں بات کرتے ہوئے مس لین نے کہا کہ ان کا ریٹائیر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے محترمہ لین کوئین نے کہا کہ اگر ہفتے یا مہینے میں ایک پابندی سے کچھ گھنٹے تنہا اور اکیلے افراد کے ساتھ گزار لیں تو یہ بھی ایک بڑی خدمت ہے۔
کرسمس صرف لذیز کھانوں، نئے لباس ، گھومنے پھرنے اور خریداری کا جشن نہیں بلکہ دوسروں کو خوش رکھنے کا ایک بہترین موقعہ ہے۔محترمہ لین کوئین
محترمہ لین کوئین نے 1973 میں سماجی خدمت کی ویل آن وہیل سروس میں بطور رضاکاراس وقت شمولیت اختیار کی جب وہ سیفٹن لیڈیز کلب کی سیکرٹری تھیں۔ ان کا چھ خواتین کا ایک گروپ تھا جس نے سائن اپ کیا تھا اور میں ان چھ میں سے اب صرف مسِ لین حیات ہیں۔
"جب وہ 47 سال کی سروس مکمل کر چکیں تو انہوں نے خود سوچا کہ وہ 50 سالہ خدمات کا ریکارڈ قائم کروں۔
اب جب میں نے پچاس سال کام کرلیا ہے توجب تک ہو سکے میں اس کام کو جاری رکھنا چاہتی ہوں۔محترمہ لین
کینٹربری-بینک ٹاؤن کے میلز آن وہیلز کے سالانہ ایوارڈ پریزنٹیشن میں 15 دیگر طویل خدمت کرنے والے رضاکاروں کے ساتھ محترمہ لین کوئین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ دیا گیا۔
صرف 2023 میں، Bankstown Meals on Wheels کے رضاکاروں نے CBCity میں 145 وصول کنندگان کو 38,000 سے زیادہ کھانا پہنچایا ہے۔
کینٹربری-بینک ٹاؤن کے میئر بلال ال ہائیک نے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے تمام رضاکاروں کو مبارکباد دی اور کمیونٹی کے لیے ان کی لگن پر ان کی تعریف کی۔
میئر ال ہائیک نے کہا، "میں خود بھی میلز آن وہیلز کے ساتھ باہر گیا ہوں اور جانتا ہوں کہ ہمارے رضاکار کتنی محنت سے کام کرتے ہیں۔"
"محترمہ لین کوئین جیسے رضاکار ان لوگوں کے لیے لائف لائن ہیں جن کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور بہت سے لوگ کبھی نہیں جان پائیں گے کہ انھوں نے کسی کی زندگی پر کیا ناقابل یقین اثر ڈالا ہے۔
محترمہ کوئن نے کہا کہ "آپ کو ہمیشہ اس سے زیادہ واپس ملے گا جتنا خدمات کا سرمایہ آپ نے پہلے لگایا تھا۔"
____________
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: