آسٹریلین شہر سڈنی میں درس و تدریس سے وابستہ معلمہ سُکینہ حسین کا کہنا ہے ، آسٹریلیا میں رہتے ہوئے ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ اپنی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے دوسروں کو سمجھنے کی کوشش کریں ان کی مزید گفتگو سنئے اس پوڈکاسٹ میں
سُکینہ حسین سڈنی میں مقیم ایک پاکستانی نژاد آسٹریلین ہیں جن کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر امام حسینؓ کی تعلمات کو آگے بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے ہم آہنگی کو فروغ دیں
انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی بڑھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے آپس میں موجود یکسانیت کی ترویج کی جائے ۔
سُکینہ حسین کہتی ہیں کہ جس طرح حضرت علی ؓ کے دور میں دیگر مذاہب کے افراد امن سے زندگی گزار رہے تھے اسی طرح آج کے دور میں بھی یہ ممکن ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینے کا عمل آپ کے پڑوس سے ہی شروع ہو سکتا ہے۔





