عینی عالی جنہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا ہے ایک ٹیچر ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کنٹینٹ کے ذریعے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے طریقے پر شعور بیدار کرنے کی خواہاں ہیں ۔ ایس بی ایس اردو سے ان کی خصوصی گفتگو کا پہلا حصہ سنئے اس پوڈ کاسٹ میں ۔
عینی عالی ایک ایسی استاد ہیں جن کا ماننا ہے کہ آج کے دور میں بچوں اور والدین کی ایک جیسی جدوجہد ہے اس لئے دونوں کے درمیان ربط ضروری ہے۔
عینی کہتی ہیں میں اپنی احباب میں وہ واحد شخص ہوتی ہوں جو بچوں کی وکالت کرتی ہے۔ ان کے مطابق اسکول اور والدین دونوں ہی بچوں کی نشو نما اور ان کی بھلائی کے خواہاں ہوتے ہیں لیکن کمیونیکیشن گیپ کے باعث دونوں ایک دوسرے کی بات نہیں سمجھ پاتے۔
عینی کا ماننا ہے کہ آسٹریلین نظام تعلیم دنیا کے بہترین تعلیمی نظاموں میں سے ایک ہے جہاں بچوں کو عملی انداز میں تعلیم فراہم کی جاتی ہے اور اسی وجہ سے بچے عملی زندگی میں قدم رکھنے پر مشکل سے دوچار نہیں ہوتے۔




