وفاقی اتحاد 3 ملین ڈالر سے زیادہ کے سپر بیلنس پر ٹیکس کی رعایتی شرح میں حکومت کی منصوبہ بند تبدیلیوں کے خلاف اپنی مخالفت کو بڑھا رہا ہے۔
لیبر کا اس سطح سے اوپر کے بقایا بیلنس پر شرح کو دوگنا کرکے 30 فیصد کرنے کا منصوبہ اصل میں اس وقت وضع کیا گیا جب ٹریژری نے مبینہ طور پر کچھ لوگوں کو اس رقم کو ریٹائرمنٹ کے بجائے ٹیکس بچانے کے لئے پس انداز کرنےکا ارادہ کرتے دیکھا۔
خزانچی جم چلمرز نے مجوزہ تبدیلی کو معمولی قرار دیا ہے۔
لیکن نیشنلز کے سینیٹر میٹ کیناون نے چینل 9 کو بتایا ہے کہ غیر حقیقی حاصلات پر ٹیکس لگانا اتحاد کے لیے ایک اہم نکتہ ہے۔
فرسٹ نیشنز کے صحت فراہم کرنے والے سالانہ کوئنز لینڈ ایبوریجنل اور آئی لینڈر کمیونٹی ہیلتھ کانفرنس کے لیے اس ہفتے مینجن برسبین میں جمع ہو رہے ہیں۔
کانفرنس نے کمیونٹی لیڈرز، ہیلتھ پروفیشنلز اور سیاست دانوں کو اکٹھا کیا ہے جو کمیونٹیز کو ان کی صحت پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول دینے اور فرق کے اہداف کو پورا کرنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: 29 مئی 2025
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچےدئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: SpotifyPodcast , ApplePodcasts