اسرائیل نے شمالی غزہ میں پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ جبالیہ پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ہے۔ڈینیئل ہگاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں حماس کا ایک سینئر کمانڈر ہلاک ہوا ہے جبکہ حماس کا زیر زمین انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوا ہے۔
انسانی ہمدردی کے گروپ نے اس مہلک حملے کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ نے جولائی 2023 میں یہاں کا جو ڈیٹا اکھٹا کیا اس کے مطابق یہاں ایک لاکھ 16 ہزار فلسطینی پناہ گزین رجسٹر تھے۔
حماس کے عسکریت پسندوں نے آنے والے دنوں میں کچھ غیر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے اپنے ارادے ظاہرکیا ہے۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی ہے کہ رہائی کا انتظام ان ممالک کی ثالثی کے ذریعے کیا گیا مگر انہوں نے ثالثی کے ذرائیع کا انکشاف نہیں کیا۔
آسٹریلیا کے سب سے بدنام سزا یافتہ دہشت گردوں میں سے ایک عبدالناصر بینبریکا کی شہریت کی منسوخی کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اس کی شہریت بحال ہو جائے گی۔
۲۰۰۸ میں، عبدالناصر کو ایک دہشت گرد سیل کی قیادت کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال قید کی سزا سنائی گئی اور
سابق وزیر داخلہ پیٹر ڈٹن کی جانب سے 2020 میں عبدالناصر کی شہریت منسوخ کرنے کے بعد سے انہیں امیگریشن کے حراستی مرکز میں قید رکھا گیا تھا۔ عبدالناصر کی طرف سے نے شہریت ایکٹ کو چیلنج کرنے کے بعد آج ہائی کورٹ نے شہریت منسوخی کے فیصلے کو خلافِ قانون قرار دیتے ہوئے عبدالناصر کی آسٹریلین شہریت بحال کردی۔
آج سے نافذ العمل میڈی کئیر اصلاحات کے تحت جنرل پریکٹیشنرز کو مختلف گروپس کے مریضوں کے لئے میڈی کئیر کی طرف سے تین گنا فیس ملے گی۔ سولہ سال سے کم عمر افراد، پنشنرز اور کنسیشن کارڈ ہولڈرز کو دیکھنے پر جی پیز کو بلک بلنگ کے لیے تین گنا فیس ملے گی، حکومت کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے بعد اب جی پی کلینکس میں ضرورت مند مریضوں کو ترجیح ملنے کے ساتھ صحت کے نظام پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
کوئنز لینڈ کے جنوب میں ڈالوین اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو بش فائیرز کے خطرات کے باعث فوری طور پر علاقہ خالی ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔یہ وارننگ ڈالوین، دی گلین، سلور ووڈ اور چیری گلی کے رہائشیوں کے لیے جاری کی گئی تھی۔
شمالی نیو ساؤتھ ویلز میں کئی بش فائیرز سے دیہی ور شہری علاقوں میں جگہ جگہ آگ بھڑکنے کے بعد رہائشیوں کو چوکس رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے آسٹریلیا کے مرکزی بینک پر زور دیا ہے کہ وہ افراط زر کو تیزی سے کم کرنے کے لیے سود میں اضافہ جاری رکھے۔رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 میں بے روزگاری میں کچھ کمی کے ساتھ جی ڈی پی کی شرح نمو 1.25 فیصد تک سست رہی لیکن آسٹریلیا کے مالیاتی خسارے میں دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔
آسٹریلیائی ہاؤسنگ مارکیٹ میں مکانوں کی قیمتیں بلند ترین شرح عبور کرنے والی ہے، لیکن شرح سود میں ایک اور اضافے کا امکان اور فروخت کے لیے نئے گھروں کی تعمیر میں کمی کے باعث مکانات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ممکن نظر نہیں آتی۔۔
پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی آخری تاریخ کے بعد حکومتِ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کشمنرنے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان میں مقیم 14 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان شہری متاثر ہوں گے۔جبکہ حکومت پاکستان کے ایک محتاط اندازے کے مطابق 17 لاکھ افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں۔
____________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: