وکٹورین لیبر کے ارکان اس ہفتے کے آخر میں ہونے والی ریاستی کانفرنس کا استعمال کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے اقدام کا مطالبہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم انتھونی البانی نے گذشتہ روز کہا کہ وفاقی حکومت کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے۔
آزاد رکن پارلیمان Zali Steggall کا کہنا ہے کہ سیاسی اشتہارات میں غلط معلومات کے معاملے کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے پرائیویٹ ممبر کے بل* کی حمایت کرے - یا اس مسئلے پر اپنی ہی ختم شدہ قانون سازی کو دوبارہ پیش کرے۔
مزید جانئے

ہفتہ رفتہ:جمعہ 25 جولائی 2025




