نیوز فلیش بدھ 15 نومبر: اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ الشفا ہسپتال کے اندر ایک فوجی 'آپریشن' شروع کر رہا ہے۔

Israel Palestinians

This photo released by Dr. Marawan Abu Saada shows prematurely born Palestinian babies in Shifa Hospital in Gaza City on Sunday, Nov. 12, 2023. (Dr. Marawan Abu Saada via AP) Credit: Dr. Marawan Abu Saada/AP

امریکہ نے اسرائیل کے حماس کے غزہ میں ہسپتالوں کو فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کے دعوے کی حمایت کی ہے. اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ الشفا ہسپتال کے اندر ایک فوجی 'آپریشن' شروع کر رہا ہے۔ آسٹریلین بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق آسٹریلیا میں ستمبر کی سہ ماہی میں اجرتوں میں 1.3 فیصد اضافہ ، اور کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا کل جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا۔


امریکہ نے اسرائیل کے اس دعوے کو درست قرار دیا ہے جس کے مطابق حماس اپنی فوجی کارروائیوں کے لیے غزہ شہر کے ہسپتالوں کو استعمال کر رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان، جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس متعدد ذرائع سے غیر مصدقہ انٹیلی جنس معلومات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی عسکریت پسند ہتھیار منتقل کرنے اور یرغمالیوں کو چھپانے کے لیے ہسپتالوں کے نیچے سرنگوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ غزہ کا شفا اسپتال کئی دنوں سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں ایندھن نہ ہونے کی وجہ سروسز میں تعطل پیدا ہوا اور مریضوں کی اموات کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اسرائیل نے کسی تصویری یا ویڈیو کی صورت میں بصری ثبوت کے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ شفا اسپتال کو حماس کی جانب سے عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ الشفا ہسپتال کے اندر ایک فوجی 'آپریشن' شروع کر رہا ہے۔
بین الاقوامی برادری کی طرف سے علاقے کے اس سب سے بڑے ہسپتال سے تین درجن نو مولود بچوں اور مریضوں کے محفوظ انخلا کے لیے جنگ بندی کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسپتال کےڈائریکٹر نے "ایسو سی ایٹڈ پریس" کے مطابق ایک بیان میں کہا کہ الشفا اسپتال کے ارد گرد کئی دنوں سے لڑائی جاری ہے اور غزہ کا وسط "قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے"۔

آسٹریلین بیورو آف سٹیٹسٹکس  کے مطابق  ملازمین کی تنخواہوں نے سرکاری اجرت کے اشاریہ کی 26 سالہ تاریخ میں سب سے ذیادہ سہ ماہی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، ستمبر سے اکتوبر تک کی سہ ماہی میں آسٹریلیا اجرتوں میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔
جون کی سہ ماہی میں، انڈیکس میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا۔
 
اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ آسٹریلوی کمیونٹی کے اندر تعصب  اور منافرت کو دور کرنے کے لیے قومی کابینہ کا اجلاس طلب کریں۔

گزشتہ جولائی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں، مسٹر ڈٹن نے انتھونی البانی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اہم مسائل سے نمٹنے اور تمام آسٹریلوی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
_________________

 حکام کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کی حراست کو غیر قانونی قرار دئے جانے کے بعد رہا کئے جانے والے افراد کی نگرانی جاری ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد رہا ہونے والوں مین تین قاتل اور متعدد جنسی جرائیم کے مجرم شامل ہیں، جنہیں کمیونٹی میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔                  

وزیر داخلہ کلیئر او نیل نے چینل سیون کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی بنیادی توجہ عدالت کے فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کو قابو میں رکھنے پر ہے۔
        
رائل آسٹریلین کالج آف جنرل پریکٹیشنرز نے اپنی 7ویں سالانہ ہیلتھ آف دی نیشن رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق تقریباً ایک تہائی جی پی اگلے پانچ سالوں میں ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس رپورٹ کے بعد  کمیونٹی میں ڈاکٹروں کی تعداد کو بڑھانے کے مطالبے نے زور پکڑا ہے۔
  
بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، ٹرافی کی جنگ میں اب 10 میں سے صرف چار ٹیمیں باقی رہ گئی ہیں جن کا مقابلہ بدھ سے سیمی فائنل مرحلے میں ہو گا۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں نبرد آزما ہوں گی۔

ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے تجربے کے لحاظ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو دوسروں پر برتری حاصل ہے کیوں کہ گزشتہ 12 ایڈیشنز میں وہ آٹھ، آٹھ مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔

سات مرتبہ ایونٹ کا سیمی فائنل کھیل کر بھارت کا دوسرا نمبر ہے جب کہ پہلے چار ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے اب تک صرف چار سیمی فائنل کھیلے اور چاروں ہی میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

_________


کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand