ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری انٹرنیشنل جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ 2026 میں پاکستانی علی سسٹرز نے اپنی شاندار کارکردگی سے حریف کھلاڑیوں کو نہ صرف دھول چٹائی بلکہ اپنے میچز میں کلین سویپ کرتے ہوئے ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا شائقین کھیل نے امید ظاہر کی ہے کہ علی سسٹرز فائنل جیت کر ملک کے لیے گولڈ میڈل حاصل کریں گی

پاکستان میں جاری پی ایس ایل کے مقابلوں میں آسٹریلوی کھلاڑیوں سمیت دنیا کے کئی مشہور کھلاڑی پاکستان کے میدانوں میں اپنا لوہا منوانے کے لئے ایکشن میں نظر آرہے ہیں جبکہ ایڈم زمپا نے پی ایس ایل کو پسندیدہ لیگ قرار دے دیا آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے بھی پنڈیز کو جوائن کر لیا یاد رہے آج کا مقابلہ کراچی کنگز اور پنڈیز کے درمیان ہوا جس میں کراچی کنگز نے پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
کرکٹ آسٹریلیا نے 27-2026 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد کو کم کر دیا 23 کی بجائے 21 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے کنٹریکٹس میں کجھ بڑے نام بھی ڈراپ کر دیے گئے ،سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ایڈم زمپا ،مارنس لبوشین ،کیمرون گرین ، پٹ کمنز ،اسٹیو اسمتھ ،مچل اسٹرک ،جوش ہیزل ووڈ ،گلین میکسویل اور دیگر شامل ہیں جبکہ عثمان خواجہ ریٹائر ہو چکے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کیمٹی نے قومی کرکٹر فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی جبکہ فخر زمان نے اپنے اوپر عائد دو میچز کی پابندی کے خلاف ایپل دائر کی تھی یہ واقعہ میچ کے اختتامی لمحات کے دوران پیش آیا جب آن فیلڈ امپائرز نے لاہور قلندر کو پانچ رنز کا جرمانہ کیا اور کراچی کنگز کی بیٹنگ کے آخری اوور کے آغاز سے قبل گیند کو تبدیل کر دیا گیا
ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی







