سڈنی یونیورسٹی میں ہونےوالا ’ ڈیجیٹل دھرنا ‘ کیا ہے؟

NTEU New South Wales Twitter

سڈنی یونیورسٹی میں عملے کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاج نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب طلبا نے زوم لکچرز کے دوران کلاس سیشن کا کنٹرول حاصل کرکے اسٹوڈنٹ کے مائیک کھول دئے اور شور شرابا کر کے آن لائین زوم کلاسز میں رخنہ اندازی کی ۔ یہ ڈیجیٹل دھرنے کا پہلا واقعہ ہے جس میں طلبا نے اپنے احتجاج کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مظاہرہ کیا ہے۔


اس Zoom picketing یا زوم پر دھرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو یونیورسٹی سے بے دخلی کی وارننگ دی ہے۔ یونیورسٹی آف سڈنی کی پاکستانی اسٹوڈنٹ کی صدر ثنا عالم کا کہنا ہے کہ طلبا یونیورسٹی کے عملے کی شکایات کو جائیز سمجھتے ہوئے ان کے احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں مگر انہوں نے تسلیم کیا کہ آن لائین کلاسز کے دوران جان بوجھ کر خلل ڈالنا غیر قانونی ہو سکتا ہے۔

ٹیوٹوریل لنک حاصل کرنے کے بعد، مظاہرین نے اجتماعی طور پر سیشن میں لاگ ان کیا، لیکچرر کے دوران باتیں کرکے کلاس میں خلل ڈالا جس کے باعث پڑھائی ممکن نہیں ہوئی۔ ۔ یاد رہے کہ مظاہرین کی جانب سے کلاس رومز کے راستے بند کئے جانے کے بعد انظامیہ کی طرف سے اساتذہ کو آن لائین کلاسز لینے کی ہدایت کی تھی مگر احتجاج کرنے والے درجنوں طلبا اور انکے حامی آن لائن ٹیوٹوریلز میں تقسیم شدہ لنکس کے ذریعےلاگ ان ہوئے۔
یہ مئی کے بعد سے قومی ترتیری تعلیمی یونین کی چوتھی احتاجی کال تھی۔
یونیورسٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ "مایوس ہے کہ NTEU نے پچھلے مہینے مذاکرات کے ذریعے معاہدے پر کچھ امید افزا پیش رفت کے باوجود غیر ضروری ہڑتال کی ہے۔
_____________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو 
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ی یا ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand