ڈمینشیا اور الزائیمر جیسی بیماریوں کے لئےموثر پروگرام اور مزید فنڈنگ کا مطالبہ

Bill Yeates, Alzheimers Disease International Board Member (Supplied).png

ایک معروف سائنسدان نے تجویز دی ہے کہ آسٹریلیا کو ڈیمنشیا کو صحت کے مسئلے کے ساتھ ساتھ معاشی بحران کے طور پر بھی دیکھا جانا چاہئے۔ 400،000 سے زیادہ آسٹریلین ڈیمنشیا کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، اور عمر رسیدہ آبادی کے باعث توقع ہے کہ تعداد دوگنی ہوجائے گی. لیکن ڈیمنشیا کے خلاف کام کرنے والے گروپس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں الزائیمر جیسے امراض کی ریسرچ فنڈنگ دیگر شعبوں سے کم ہے، جس کی وجہ سے ڈیمنشیا کی روک تھام اور انتظام کے پروگراموں تک رسائی محدود ہے۔


سینٹر فار ہیلدی برین اینڈ ایجنگ نے اس سال کے اوائل میں دنیا کے سب سے بڑے آن لائن ڈیمنشیا کی روک تھام کے پروگرام کے ٹرائل کے نتائج شائع کیے تھے۔ 'مینٹین یور برین' نامی اس پروگرام میں جسمانی سرگرمی، غذائیت، علمی تربیت اور ذہنی صحت میں ذاتی آن لائن کوچنگ کے ڈیمینشیا کے خطرے اور ترقی پر اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ اس میں پایا گیا کہ تین سال کے بعد، جن لوگوں نے یہ مدد حاصل کی، انہوں نے صرف صحت کی عمومی معلومات حاصل کرنے والوں کے مقابلے میں دماغی کارکردگی میں نمایاں بہتری اور ڈیمنشیا کے خطرے میں زیادہ کمی دکھائی۔
مسٹر بروڈیٹی کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے کہ اس طرح کی تحقیق نئے، مؤثر ڈیمنشیا کی روک تھام اور انتظام کے پروگراموں میں تبدیل ہو سکے۔
____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand