اسپورٹس راونڈ اپ: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال دورہ پاکستان اور ایشین ویٹ لفٹنگ کی میڈل ونر نیلم ریاض

Credit_Cricket Australia_ Neelam Riaz.jpg

Credit: Cricket Australia, Neelam Riaz

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی, نیلم ریاض نے ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیت لیا, اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم کی ایک اور بڑی کامیابی ، مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔


آسٹریلیا کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے بتایا ہے کہ سیریز کے دوران تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کریں ۔
پاکستان کی نیلم ریاض نے پہلی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا ہے انہوں نے یہ کامیابی دوحہ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں حاصل کی ایونٹ میں پاکستانی دستے نے آٹھ گولڈ ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیتا۔ایس بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم ریاض نے کہا کہ وہ دو بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ اپنے شوق کو بھی جاری رکھے ہوئی ہیں ۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ارشد ندیم نے کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے ۔ پاکستان نے 52 سال بعد ایشین ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے ارشد ندیم نے بتایا کہ ان کا اگلا ہدف انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ ہے ۔
بشکریہ انس سعید
_____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک 
کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand