تارکینِ وطن میں آسٹریلیا کی پولیس فورس میں ملازمت کا رحجان کم ہے تاہم تبدیلی آرہی ہے۔ اور اس کی ایک مثال کانسٹبل ولی احدی ہیں جو پانچ زبانیں بولتے ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس میں ولی کی کہانی مختلف ثقافتوں کے ساتھ کام کرنےکے عملی تجربے کو بیان کرتا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس کےسپرنٹنڈنٹ رابرٹ ٹوئنٹن بتاتے ہیں کہ مواقع کو مزید وسیع کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ کمیونٹی لائژن افسر پولیس ریما الحاج کثیر الثقافتی کمیونٹیز کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالتی ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں سنئے کہ عملی سطح پر پولیس فورس میں ملٹی کلچرل کمیونیٹی کی شمولیت کا کیا منظر نامہ ہے اور یہ شمولیت کیوں اہم ہے۔
تارکینِ وطن میں پولیس فورس میں شمولیت کا رجحان نسبتاً کم دیکھا گیا ہے، تاہم اب اس میں بتدریج تبدیلی آ رہی ہے، جس کی ایک نمایاں مثال کانسٹیبل ولی احدی ہیں۔
اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے ولی کہتے ہیں انگریزی کا لہجہ یا دوسرے پس منظر سے تعلق کمزوری نہیں بلکہ پولس فورس مین آپ کی بھرتی کے مواقعوں کو بہتر بنانے کے ساتھ کمینویٹی کے ساتھ تعلق کے لئے پلُ کا کام کرتے ہیں۔
کانسٹیبل ولی احدی آبرن پولیس ایریا کمانڈ سے وابستہ ہیں اور اردو سمیت پانچ زبانیں بولتے ہیں۔آبرن پولیس ایریا کمانڈرسپرنٹنڈنٹ رابرٹ ٹوئنٹن ان اقدامات پر روشنی ڈالتے ہیں جو بھرتی کے عمل کو مزید وسعت دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ این ایس ڈبلیو پولیس لائژن آفیسر،ریما الحاج، پولیس اور کثیرالثقافتی کمیونٹیز کے درمیان تعلق کو بیان کرتی ہیں۔

اس پوڈ کاسٹ میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ عملی سطح پر پولیس فورس میں ملٹی کلچرل کمیونٹی کی شمولیت میں کیا رکاوٹیں ہیں اور یہ شمولیت کیوں اہم ہے۔




