مدیحہ امام پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویزن پر اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے مقبول ہیں۔ اس وقت ان کی فلم نیلوفر سینما میں لگی ہوئی ہے جس میں وہ ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ بالی وڈ کی فلم ڈیئر مایامیں بھی کام کرچکی ہیں۔
ایس بی ایس کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں مدیحہ امام نے نیلوفر میں اپنے کردار، بالی وڈ میں کام کرنے کے تجربے اور پاکستانی فلموں کے موضوعات پر بات کی۔
مدیحہ امام سے کی گئی بات چیت اس پوڈ کاسٹ میں سنئے
1- نیلوفر میں میرا کردار میرے ڈرامے کے کرداروں سے بہت مختلف ہے۔
2- فلم میں رقص کرنا ایک چیلنچ ہوگا
3- پاکستان اور بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا تجربہ تقریبا یکساں رہا




