SKIP TO MAIN CONTENT

آپ کا نوعمر بچہ آسٹریلیا میں کب سے کام شروع کر سکتا ہے؟

Australia Explained - First Job
Knowing where to reach out for information can help parents ensure their child is treated fairly and has a positive first job experience. Credit: SrdjanPav/Getty Images

آسٹریلیا میں نوعمر بچے مخصوص پابندیوں کے تحت بامعاوضہ کام کر سکتے ہیں، جبکہ عمومی ملازمتی حقوق بھی نوجوان ورکرز کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ اٹھارہ سال سے کم عمر ورکر کے والدین یا سرپرست ہیں تو یہاں وہ ضروری معلومات دی گئی ہیں جو آپ کو جاننی چاہئیں۔


تاریخِ اشاعت بجے

By Zoe Thomaidou

پیش کار Melissa Compagnoni, Afnan Malik

ذریعہ: SBS



Skip to podcast episode content

آسٹریلیا میں نوعمر بچے مخصوص پابندیوں کے تحت بامعاوضہ کام کر سکتے ہیں، جبکہ عمومی ملازمتی حقوق بھی نوجوان ورکرز کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ اٹھارہ سال سے کم عمر ورکر کے والدین یا سرپرست ہیں تو یہاں وہ ضروری معلومات دی گئی ہیں جو آپ کو جاننی چاہئیں۔


اہم نکات

  • آسٹریلیا میں کام کرنے کی کوئی قومی کم از کم عمر مقرر نہیں ہے۔
  • چائلڈ ایمپلائمنٹ قوانین اجازت یافتہ کام کی اقسام اور کام کے اوقات پر حدیں مقرر کرتے ہیں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے کو پے سلپ ملے اور وہ اپنا ریکارڈ خود بھی محفوظ رکھے۔
  • والدین اپنے بچے کو کام کی جگہ پر پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے فیئر ورک آمبڈزمین سے رابطہ کر سکتے ہیں یا قانونی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ آسٹریلیا میں کس عمر سے کام شروع کر سکتے ہیں؟

ہر ریاست اور ٹیریٹری کے کام شروع کرنے کی عمر سے متعلق اپنے قوانین ہیں۔

اپنے بچے پر لاگو ہونے والے قوانین جاننے کے لیے فیئر ورک آمبڈزمین کے ینگ ورکرز صفحے کا وزٹ کریں۔

"ان کے پاس کم از کم کام کرنے کی عمر سے متعلق مخصوص صفحہ موجود ہے۔

"اور آپ اس صفحے پر موجود لنکس دیکھ کر معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی ریاست یا ٹیریٹری میں کس عمر سے کام شروع کر سکتے ہیں،" اناستاسیا کورونیو کہتی ہیں۔

وہ یوتھ لا آسٹریلیا کی سینئر سالیسیٹر ہیں، جو بچوں اور نوجوانوں کو مفت اور خفیہ قانونی مشورہ فراہم کرنے والی ایک قومی ادارہ ہے۔

Australia Explained - First Job
Employees should get a payslip within one day of payment, even when paid in cash. Source: Moment RF / Traceydee Photography/Getty Images

کیا بچے اسکول کے اوقات میں کام کر سکتے ہیں؟

پورے آسٹریلیا میں بچوں کے کام کے اوقات اور دنوں پر حدیں مقرر ہیں تاکہ ملازمت ان کی تعلیم میں رکاوٹ نہ بنے۔

عمومی طور پر لازمی تعلیمی عمر کے بچوں کو اسکول کے معمول کے اوقاتِ حاضری کے دوران ملازمت پر نہیں رکھا جا سکتا۔

بہتر ہے کہ آپ اپنے علاقے میں لازمی تعلیمی عمر معلوم کرنے کے لیے اپنی ریاست یا ٹیریٹری کے تعلیمی ادارے سے رابطہ کریں۔ کچھ استثنیات بھی موجود ہیں، جیسے ہوم اسکولنگ کی صورت میں۔

"ہوم اسکول کرنے والے بچے اسکول کے معمول کے اوقاتِ حاضری کے دوران کام کر سکتے ہیں یا نہیں، یہ ان کی ریاست یا ٹیریٹری کی ہوم اسکولنگ منظوری پر منحصر ہوگا،" مس کورونیو وضاحت کرتی ہیں۔

رات گئے کام کے حوالے سے بھی استثنیات لاگو ہو سکتی ہیں۔

"مثال کے طور پر ہمیں والدین کی جانب سے ایسے سوالات ملتے ہیں جو پریشان ہوتے ہیں کہ ان کا سولہ سالہ بچہ کچھ راتوں کو فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ میں رات دو بجے تک کام کر رہا ہوتا ہے۔

"لیکن حقیقت میں نیو ساؤتھ ویلز میں پندرہ سال کی عمر سے اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔"

بچوں کو کون سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے؟

مغربی آسٹریلیا کی ایڈتھ کوون یونیورسٹی میں ایمپلائمنٹ اینڈ انڈسٹری کی پروفیسر کیری براؤن کہتی ہیں کہ کچھ ایسے کام ہیں جو بچے انجام نہیں دے سکتے، اگرچہ اس میں بھی استثنیات لاگو ہو سکتی ہیں۔

بچوں کو صرف ہلکی نوعیت کے کام کرنے کی اجازت ہے، اس لیے وہ مثال کے طور پر تعمیراتی صنعت میں کام نہیں کر سکتے۔
پروفیسر کیری براؤن

ایک اور ملک گیر پابندی یہ ہے کہ عموماً اٹھارہ سال سے کم عمر ورکرز سگریٹ یا الکوحل فروخت نہیں کر سکتے۔

"لیکن کچھ ریاستوں میں کیٹرنگ کے کاروبار میں استثنیات موجود ہیں، جہاں اٹھارہ سال سے کم عمر افراد الکوحل سرو کر سکتے ہیں،" پروفیسر براؤن بتاتی ہیں۔

Australia Explained - First Job
Some jurisdictions require child employment licences from businesses hiring workers under 18. Source: Moment RF / Darya Komarova/Getty Images

تفریحی یا اشتہاری صنعت میں کام کرنے والے بچوں کے لیے کیا قوانین ہیں؟

کسی بھی عمر کے پرفارمرز، اداکار اور ماڈلز کو ملازمت پر رکھا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے سخت لائسنسنگ اور صنعت سے متعلق مخصوص شرائط موجود ہیں۔

پروفیسر براؤن کہتی ہیں کہ تفریحی صنعت میں کام کرنے والے بچوں کے بہت سے والدین کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ آجر قانونی طور پر پابند ہیں کہ وہ ان کے بچے کے کام سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کریں۔

"والدین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پہلے سے پوچھ سکیں کہ بچہ کیا دیکھے گا، کیا سنے گا اور وہ کیا کرنے والا ہے، چاہے یہ کوئی ڈرامہ ہو، فلم ہو یا فوٹوگرافک شوٹ ہو۔"

کیا مجھے فکر کرنی چاہیے کہ میرے بچے کو کم اجرت دی جا رہی ہے؟

نوعمر ورکرز کم اجرت کے معاملے میں خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

سب سے پہلے والدین یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ ان کے بچے کو اس کی عمر اور متعلقہ ایوارڈ کے مطابق کم از کم اجرت مل رہی ہے۔

"ایوارڈز میں فی گھنٹہ اجرت اور ویک اینڈ اور اوور ٹائم کام کے لیے پینلٹی ریٹس واضح طور پر درج ہوتے ہیں،" فیئر ورک آمبڈزمین کے میڈیا ڈائریکٹر میتھیو ریگٹ کہتے ہیں۔

کام کی جگہ پر تیاری کا وقت بھی کام میں شمار ہوتا ہے۔

اگر آپ کی شفٹ صبح دس بجے شروع ہوتی ہے، اور آپ کا باس کہتا ہے کہ مجھے تمہیں پونے دس بجے آنا ہوگا تاکہ تیاری کی جا سکے یا دکان کھولی جا سکے، تو اس وقت کی بھی آپ کو ادائیگی ملنی چاہیے۔
میتھیو ریگٹ

آپ کو یہ بھی چیک کرنا چاہیے کہ کام کیے گئے تمام گھنٹوں کی ادائیگی ہوئی ہے، بشمول کسی بھی ٹریننگ اور ورک ٹرائل کے۔

"کچھ صورتوں میں بغیر معاوضے کے ورک ٹرائل قانونی ہے، لیکن اس کی اجازت صرف مختصر وقت کے لیے ہوتی ہے، جو ایک گھنٹے سے لے کر ایک شفٹ تک ہو سکتا ہے۔"

آجروں کے لیے ہر ادائیگی کے بعد پے سلپ جاری کرنا لازمی ہے، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کا بچہ اپنا ریکارڈ خود بھی رکھے۔

"ریکارڈ کی کمی کام کی جگہ کے مسائل جیسے کم اجرت سے متعلق خدشات کو حل کرنا مشکل بنا سکتی ہے،" مسٹر ریگٹ وضاحت کرتے ہیں۔

آپ ریکارڈ رکھنے کے لیے ٹولز استعمال کر سکتے ہیں، جیسے فیئر ورک آمبڈزمین کی 'ریکارڈ مائی آورز' ایپ۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ آجروں کو عام طور پر اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے ملازمین کے لیے سپر اینویشن کنٹری بیوشنز ادا کرنی ہوتی ہیں۔ اٹھارہ سال سے کم عمر ملازمین صرف اس صورت میں سپر اینویشن کے حقدار ہیں اگر وہ ہفتے میں تیس گھنٹے سے زیادہ کام کریں۔

Australia Explained - First Job
Children working in a family business are largely exempt from restrictions including age licensing and strict work hour rules. Credit: Halfdark/Getty Images/fStop

اگر میرے بچے کو کام کی جگہ کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میں کیسے مدد کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کے بچے کو کام کی جگہ کوئی ایسا مسئلہ درپیش ہے جسے وہ خود حل نہیں کر سکتا، تو آپ فیئر ورک آمبڈزمین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

قومی ورک پلیس ریگولیٹر ہونے کے ناطے، وہ ادائیگی اور عمومی ملازمتی شرائط سے متعلق قوانین نافذ کر سکتے ہیں۔

"ہم آجروں کو ان کی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر جرمانہ عائد کر سکتے ہیں۔ اور اگر معاملہ زیادہ سنگین غیر قانونی رویے تک پہنچ جائے تو ہم عدالتی کارروائی بھی کر سکتے ہیں،" مسٹر ریگٹ کہتے ہیں۔

آپ قانونی مشورہ حاصل کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں، بشمول ایسے کام کی جگہ کے مسائل کے لیے جن کا فیئر ورک آمبڈزمین حل نہیں کر سکتا، جیسے بلنگ اور ہراسانی۔

والدین یوتھ لا آسٹریلیا سے بھی رہنمائی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں کہ قانون اس بارے میں کیا کہتا ہے۔

"ہم والدین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو ان کے حقوق اور ذمہ داریاں سمجھنے میں مدد کریں اور پھر یہ عملی رہنمائی فراہم کریں کہ وہ خود اپنے معاملات کیسے حل کر سکتے ہیں،" یوتھ لا آسٹریلیا کی اناستاسیا کورونیو اختتام پر کہتی ہیں۔

مزید قیمتی معلومات اور آسٹریلیا میں نئی زندگی کے آغاز سے متعلق مفید مشوروں کے لیے Australia Explained پوڈکاسٹ کو سبسکرائب یا فالو کریں۔

کیا آپ کے پاس کوئی سوال یا موضوع کا آئیڈیا ہے؟ ای میل کریں: australiaexplained@sbs.com.au

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now