’’آپ کا جسم قدرت کا تحفہ ہے اس کی قدر کیجئے اور اس کے لئے وقت نکالئے‘‘، یہ کہنا ہے حسنین ولی کریمی کا جو مسٹر آسٹریلیا ، مسٹر یونیورس 2024 ہونے کے ساتھ فٹنس کوچ بھی ہیں ۔ حسنین ولی کریمی کے مطابق طویل مدتی صحت کے لیے فٹنس صرف مسلز بنانے تک محدود نہیں بلکہ اس کا براہِ راست تعلق غذا اور متوازن طرزِ زندگی سے ہے۔
اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں یا پیٹ کی چربی سے پریشان ہیں تو جم جانے سے پہلے کچن پر توجہ دیں، کیونکہ غیر صحت مند خوراک، زیادہ میٹھا اور سست طرزِ زندگی بدلے بغیر فٹنس ممکن نہیںفٹنس انفلوئنسرحسنین ولی کریمی
حسنین بتاتے ہیں کہ صحیح آغاز، مستقل مزاجی اور درست معلومات فٹنس کے اہداف حاصل کرنے کی چابی ہیں ۔ وہ چالیس سال سے زائد عمر کے افرادد کے لیے مسلز کی اسٹرینتھ ٹریننگ محفوظ اور مؤثر طریقے سے شروع کرنا ضروری قرار دیتے ہیں تاکہ چوٹ سے بچا سکے ۔
صحت مند طرزِ زندگی کی ابتدا جمِ سے نہیں کچن سے ہوتی ہےحسنین ولی کریمی

انسانی رویے کا ذکر کرتے ہوئے حسنین کہتے ہیں کہ لوگ موٹاپا دور کرنے کے لئے فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں اور توانائی اور مستقل مزاجی کو کم اہمیت دیتے ہیں۔
مزید جانئے

صحت مند آسٹریلیا








