سنہ انیس سو پچانوے میں پاکستان ٹیلی وژن پر اس وقت کے ابھرتے ہوئے شاعر مظفر وارثی نے اپنے پُرسوز ترنم میں ایک حمد پڑھی جو دیکھتے ہی دیکھتے قبولیت کا ریکارڈ بناتی گئی۔ اس حمد کے بول تھے
کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ۔ وہی خدا ہے
اس وقت کسے خبر تھی کہ یہ حمد اگلی صدی میں بھی اتنی ہی مقبولیت حاصل کرے گی۔ مظفر وارثی کو اردو کے عہد سازشعرا کی کسی بھی غیر جانبدارانہ فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ان کی مشہور ترین حمد " اے خدا اے خدا" اور نعت "میرا بیمبر عظیم تر ہے" بھی زبان زد عام رہی ہیں۔ اردوادب کی تاریخ میں مظفر وارثی جتنے مستند اور معتبر نعت گو شاعر گردانے جاتے ہیں وہ اس سے کہیں بڑے غزل گوشاعر بھی رہے ہیں ۔ان کی غزلوں پرمشتمل ضخیم نمبرشائع ہوچکے ہیں ۔ ان کی آواز اور ترنم نے ان کے کلام کو دوآتشہ بنا دیا ۔ یہی وجہ تھی کہ ان کا کلام ادبی اور تنقیدی حلقوں کے ساتھ ساتھ۔ عوامی سطح پر بھی اتنا ہی مقبول ہوا ۔
ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری مظفر وارثی کے بغیر ادھوری تھی، میرٹھ کے علمی گھرانے میں جنم لینے والے مظفروارثی کی پُر اثر آوازاور منفرد انداز گنا چنا شمار ہوتا تھا، مظفر وارثی نغمہ نگار اور نعت و حمد گو شاعر تھے۔ فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد ان کی ساری توجہ نعت گوئی پرمرکوز ہوگئی تھی، انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا گیا۔
مظفر وارثی کی حمد وہی خدا ہے کو انییس سو چھیانوے میں استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے البم نقش میں پڑھا جس نے اس کی شہرت میں اضافہ کیا ۔ اس کے یہ حمد صوفیانہ کلام بن گئی اور میلاد کی محفلوں سے لے کر درگاہوں، صوفیانہ مجالس ، عرس کی محافل اور نعتیہ مشاعروں میں مختلف فنکاروں کی اٹھان کا سبب بنتی رہی۔

نصرت فتح علی خان کے بھتیجے راحت فتح علی خان نے ایک بڑی ریکارڈنگ کمپنی کے ساتھ مل کر سنہ دو ہزار دو میں اسی حمد کا البم بنا یا اور اسے پڑھ کر پھر شہرتِ دوام بخشی۔ راحت علی خان نے دو ہزار سولہ میں لندن کے ایک کنسرٹ میں اس حمدیہ کلام کو گا کر ایک بار پھر اسے جلا بخشی ۔

مگر ربع صدی پہلے پی ۔ ٹی ۔ وی پر مظفر وارثی کی پڑھی جانے والی اس حمد کی مقبولیت کا سفر یہاں رکا نہیں ۔ دو ہزار انیس میں اسے عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 اوپنر کے لئے پیش کیا۔ اسے روہیل حیات نے تیار کیا تھا۔ کوک اسٹوڈیو کے اس میوزک ۔ویڈیو کے ٹریک کا اختتام درود عاطف اسلم کے تلاوت پر ہوا جب دیگر تمام آلات بند کردیئے گئے۔ریلیز کے پہلے چوبیس گھنٹوں میں اس حمدِ باری تعلیٰ کو یوٹیوب پر 2.6 ملین افراد نے دیکھا۔ اس طرح نوجوانوں کے مقبول گلوکار عاطف اسلم بھی اس حمد کے سفر میں شامل ہوگئے اوراس حمدِ باری تعالیٰ نے عالمی سطح پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائیم کئے۔

ایس بی ایس ریڈیو کے لئے اسی کلام کو سڈنی کے ثنا خواں شمس العباس نے اپنی پر سوز آواز میں آغازِ رمضان کے پروگرام کے لئے ریکارڈ کروایا ۔
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے

ایس بی ایس اردو کے پوڈ کاسٹ کو نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے بھی سن سکتے ہیں
Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast , Stitcher Podcast
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
- کوویڈ 19 اردو میں تازہ ترین خبریں






