آسٹریلیا کی سپر مارکیٹس میں چھینا جھپٹی کی وائیریل ویڈیوز نے ملک کی تصویر بگاڑی مگر کرونا وائیرس کے اس بحران میں خدمتِ خلق اور دوسروں کی مدد کی کئی مثبت کہانیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ وکٹوریہ میں نوجوانوں کی ایک تنظیم کے رضاکار میلبورن اور دوسری ریاستوں کے شہروں میں خود ساختہ تنہائی یا سیلف آیسولیٹیڈ افراد اور خاندانوں کے گھروں تک کھانے پینے کی ضروری اشئیا مفت پہنچا رہے ہیں۔
وفاقی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کی علامات، ہلکی بیماری سے لے کر نمونیا کی علامات کی طرح ہوسکتی ہیں۔علامات میں بخار، کھانسی، خراب گلا، تھکن یا سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔
اگر آپ میں بیرونِ ملک سے واپسی پر چودہ دن کے اندر یہ علامات پیدا ہوتی ہیں یا کسی کووڈ ۔ ۱۹ سے متاثرہ مریض سے رابطے میں آئے ہیں، تو فوری طبّی امداد حاصل کریں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ٹیسٹ کرانا ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں یا قومی کرونا وائرس ہیلتھ معلوماتی ہاٹ لائن پر فون کریں۔
فون نمبر۔ 1800020080
کرونا وائرس سے متعلق مزید خبریں اور معلومات ایس بی ایس اردو کی ویب سائٹ پر حاصل کریں۔





