آسٹریلیا کی خواتین زیادہ عمر پا رہی ہیں، لیکن اس کے ساتھ انہیں مختلف صحت کے مسائل کا سامنا ہے جو کم تنخواہوں، دماغی صحت کے مسائل اور گھریلو تشدد سے مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر نے آسٹریلیا میں خواتین کی صحت پر ایک خلاصہ جاری کیا ہے، جس میں خواتین کی صحت کو ان کی زندگی کے مختلف مراحل میں بیان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے کلیدی نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آسٹریلیا میں 2024 میں پیدا ہونے والی ایک بچی کی اوسط عمر 85.5 سال ہوگی، جس میں سے تین چوتھائی سے زیادہ کا دورانیہ مکمل صحت میں، بغیر کسی بیماری یا چوٹ کے گزرے گا۔ یہ مردوں کی عمر سے دو سال زیادہ ہے، جو کہ اوسطاً 83 سال کی زندگی جیتے ہیں۔ 2000 اور 2024 کے درمیان، خواتین میں کینسر کی تشخیص کی شرح 10 فیصد بڑھ گئی ہے، تاہم بیماری سے موت کی شرح میں تقریباً 20 فیصد کمی آئی ہے۔ اسی مدت میں بریسٹ کینسر کی وجہ سے ہونے والی اموات تقریباً 30 فیصد کم ہو گئی ہیں۔ ایمی ینگ کا کہنا ہے کہ یہ اچھی خبر ہے - بڑھتی ہوئی عمر کی اوسط کی وجہ سے ڈیمنشیا کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈیمنشیا، جس میں الزائمر کی بیماری شامل ہے، اب خواتین میں موت کی سب سے بڑی وجہ بن چکی ہے، 2023 میں مردوں کی نسبت تقریباً دوگنی تعداد میں اموات کی ذمہ دار ہے
____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔