ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

وہی خدا ہے ۔ ایک حمد کا سفر

Hundreds of Muslim pilgrims circle the Kaaba, the cube-shaped structure in the Grand Mosque Source: AP

اردو شاعری میں ایک ایسی حمدِ باری تعالیٰ بھی شامل ہے جسے جدید ہونے کے باوجود لگ بھگ ربع صدی سے مقبولیت حاصل ہے نصرت فتح علی خان، راحت فتح علی خاں اور عاطف اسلم وہ فنکار ہیں جنہیں اس حمد کو پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

   سنہ انیس سو پچانوے  میں پاکستان ٹیلی وژن پر اس وقت کے ابھرتے ہوئے شاعر مظفر وارثی نے اپنے پُرسوز ترنم میں ایک حمد پڑھی  جو دیکھتے ہی دیکھتے  قبولیت کا ریکارڈ بناتی گئی۔ اس حمد کے بول تھے

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ۔ وہی خدا ہے

اس وقت کسے خبر تھی کہ یہ حمد اگلی صدی میں بھی اتنی ہی مقبولیت حاصل کرے گی۔  مظفر وارثی کو اردو کے عہد سازشعرا کی کسی بھی غیر جانبدارانہ فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ 

Urdu Poet Muzaffar Warsi
وہی خدا ہے
twiteer muzaffar warsi

ان کی مشہور ترین حمد " اے خدا اے خدا" اور نعت "میرا بیمبر عظیم تر ہے" بھی زبان زد عام رہی ہیں۔ اردوادب کی تاریخ میں مظفر وارثی جتنے مستند اور معتبر نعت گو شاعر گردانے جاتے ہیں وہ اس سے کہیں بڑے غزل گوشاعر بھی رہے ہیں ۔ان کی غزلوں پرمشتمل ضخیم نمبرشائع ہوچکے ہیں ۔ ان کی آواز اور ترنم نے ان کے کلام کو دوآتشہ بنا دیا ۔ یہی وجہ تھی کہ ان کا کلام ادبی اور تنقیدی حلقوں کے ساتھ ساتھ۔ عوامی سطح پر بھی اتنا ہی مقبول  ہوا ۔ 

ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری مظفر وارثی کے بغیر ادھوری تھی، میرٹھ کے علمی گھرانے میں جنم لینے والے مظفروارثی کی پُر اثر آوازاور منفرد انداز گنا چنا شمار ہوتا تھا، مظفر وارثی نغمہ نگار اور نعت و حمد گو شاعر تھے۔ فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد ان کی ساری توجہ نعت گوئی پرمرکوز ہوگئی تھی، انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا گیا۔

مظفر وارثی کی حمد وہی خدا ہے کو انییس سو چھیانوے میں استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے البم نقش میں پڑھا جس نے اس کی شہرت میں اضافہ کیا ۔ اس کے یہ حمد صوفیانہ کلام بن گئی اور میلاد کی محفلوں سے لے کر درگاہوں، صوفیانہ مجالس ، عرس کی محافل اور نعتیہ مشاعروں میں مختلف فنکاروں کی اٹھان کا سبب بنتی رہی۔ 

 Nusrat Fateh Ali Khan
Facebook Nusrat Fateh Ali Khan

 نصرت فتح علی خان کے بھتیجے  راحت فتح علی خان نے ایک بڑی ریکارڈنگ کمپنی کے ساتھ مل کر سنہ دو ہزار دو میں اسی حمد کا البم بنا یا اور اسے  پڑھ کر پھر شہرتِ دوام بخشی۔ راحت علی خان  نے دو ہزار سولہ میں لندن کے ایک کنسرٹ میں اس حمدیہ کلام کو گا کر ایک بار پھر اسے جلا بخشی ۔

 Rahat fateh Ali Khan
وہی خدا ہے ۔ ایک حمد کا سفر
facebook Rahat fateh Ali Khan

مگر ربع صدی پہلے پی ۔ ٹی ۔ وی پر مظفر وارثی کی پڑھی جانے والی اس حمد کی مقبولیت کا سفر یہاں رکا نہیں ۔ دو ہزار انیس  میں اسے عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 اوپنر کے لئے پیش کیا۔ اسے روہیل حیات نے تیار کیا تھا۔ کوک اسٹوڈیو کے اس میوزک ۔ویڈیو کے ٹریک کا اختتام درود عاطف اسلم کے تلاوت پر ہوا  جب دیگر تمام آلات بند کردیئے گئے۔ریلیز کے پہلے چوبیس گھنٹوں میں اس حمدِ باری تعلیٰ کو یوٹیوب پر 2.6 ملین افراد نے دیکھا۔  اس طرح  نوجوانوں کے مقبول گلوکار عاطف اسلم بھی اس حمد کے سفر میں  شامل ہوگئے اوراس حمدِ باری تعالیٰ نے عالمی سطح پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائیم کئے۔

Atif Aslam
Atif Aslam وہی خدا ہے
Coke Studio Facebook

 ایس بی ایس ریڈیو کے لئے اسی کلام کو سڈنی کے ثنا خواں شمس العباس نے اپنی پر سوز آواز میں آغازِ رمضان کے پروگرام کے لئے ریکارڈ کروایا ۔

 پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے

Shams Ul Abbas
سڈنی کے ثنا خواں شمس العباس
Abbas facebook

ایس بی ایس اردو کے پوڈ کاسٹ کو نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے بھی سن سکتے ہیں

Spotify Podcast, Apple Podcasts,  Google Podcast , Stitcher Podcast


کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو  کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

  


 

 

 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
وہی خدا ہے ۔ ایک حمد کا سفر 15/04/2021 11:04 ...
آسٹریلیا میں بھارتی ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ لگانے کی عطیاتی مہم 16/05/2021 09:47 ...
برطانوی ہائی کمشنر کی وائرل تصویر اور آسٹریلین پاکستانی جو برسوں سے یہ کام کر رہے ہیں 15/05/2021 11:10 ...
'زمین ہجر پہ بھی کوئی عید ہوتی ہے؟' 12/05/2021 07:05 ...
عید کی تیاری میں ملبوسات کی خریداری ، کیا اس مرتبہ بجٹ آؤٹ ہو جائے گا ؟ 11/05/2021 06:52 ...
ایس بی ایس اردو 11 مئی 2021 11/05/2021 12:00 ...
تراویح کے انفرادی اجتماعات کے دوران حٖفظان صحت کا مکمل خیال 10/05/2021 06:00 ...
اردو خبریں 10 مئی 2021 10/05/2021 05:24 ...
ہر دور کی مقبول نعتیں ۔ آسٹریلیا کے ثنا خوانوں کا ہدیہ عقیدت 09/05/2021 1:00:21 ...
SBS Urdu News 7 May 2021 07/05/2021 10:00 ...
View More