آسٹریلیا بھر میں ڈرائیورز کو پیٹرول پمپ پر زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے ایندھن اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آسٹریلین کے لئے بجٹ بنانا اور مشکل ہو گیا ہے۔ تو کیا گاڑی میں پٹرول بھرواتے وقت سستا پیٹرول منتخب کرنا بہتر فیصلہ ہے؟ اس کا جواب زیادہ تر آپ کی گاڑی کے انجن کی ضروریات پر منحصر ہے، کیونکہ ہر قسم کا پٹرول ہر گاڑی کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔
آسٹریلین سروس اسٹیشنز پر دستیاب ایندھن کی اہم اقسام میں مختلف گریڈ کے پٹرول دستیاب ہوتے ہیں۔ان میں بغیر سیسے والا (Unleaded) پیٹرول، ایتھانول ملا پیٹرول (E10)، اور ڈیزل شامل ہیں۔پیٹرول کی تین بنیادی اقسام ہیں: 91 آکٹین ایندھن جسے ریگولر اَن لیڈڈ پیٹرول کہا جاتا ہے، پریمیم اَن لیڈڈ 95 آکٹین، اور 98 آکٹین ایندھن۔یہ اعداد مختلف ممالک کے پیٹرول پمپوں پر حساب کے مختلف طریقوں کی وجہ سے کچھ مختلف ہو سکتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ آسٹریلیا میں سروس اسٹیشنز پر ایندھن کی کوالٹی معیاری اصولوں کے تحت یکساں رکھا جاتا ہے۔
RACV موٹرسٹس کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ بہترین قیمت کے لیے مختلف پیٹرول اسٹیشنز کا موازنہ کریں مگر مختلف فروخت کنندگان کے ایندھن کے معیار میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔
بجٹ کا خیال رکھنے والے ڈرائیورز کے لیے وہی سب سے سستا ایندھن منتخب کرنا عموماً سب سے بہتر انتخاب ہوتا ہے جو گاڑی بنانے والی کمپنی کی ضروریات پوری کرتا ہو۔





