کینبرا میں مقیم مصنف اور ناول نگار بلال مختار اردو افسانے، کہانیاں اور ناول لکھ چکے ہیں اور اب انہوں نے آسٹریلیا کہ کچھ ایسے منفرد مقامات کی سیر کے تجربات قلم بند کئے ہیں جوعام آسٹریلین کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ مزید جانئے اس دلچسپ اور معلوماتی پوڈ کاسٹ میں۔
بلال مختار بتاتے ہیں کہ تسمانیہ کا دور دراز علاقہ ’گارڈنر پوائنٹ‘ کا دلچسپ ذکر اس سفر نامے کے عنوان کی وجہ ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ تسمانیہ کے اس دورافتادہ سیاحتی مقام پر دور دور تک آبادی کا نام و نشان نہیں۔ لکھنے، پڑھنے اور نئے مقامات کی کھوج لگانے کے شوقین ، بلال مختار، آسٹریلیا کے کئی ایسے منفرد مقامات تک پہنچے ہیں جو عام آسٹریلینز کی آنکھوں سے پوشیدہ ہیں۔

اس خطّے کے بعد خشکی ختم ہو کرکا دنیا کا طویل ترین سمندری سلسلہ ہے جو ارجنٹینا پر ختم ہوتا ہے۔ ان کے درمیان خشکی کا کوئی خطّہ نہیں آتا اور اسی لئے اس مقام کو "دی ایج آف دی ورلڈ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔





