معروف ہدایتکار عابس رضا کہتے ہیں پاکستان میں ڈرامہ انٹرٹینمنٹ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔ ہمیں ڈراموں میں معاشرے کے ان موضوعات ہر بھی آگاہی دینی ضروری ہے جن کا ذکر آج بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے
عابس رضا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ہدایت کار ہیں۔
تقریبا 25 سالوں پر محیط ٹیلیویژن کیریئر میں انہوں نے کئی مشہور ڈراموں کی ہدایت کاری دی جن میں ذرد موسم، کنکر، کدورت، فراق، نازو، بندش، جلن، اولاد شامل ہیں ۔
آج کل ان کا ڈراما سیریل صرف شبانہ، معاشرے میں خواتین کے اسٹیریوٹائپ ٹائپ کردار کے متعلق ہے۔
عابس رضا نے گو کہ رومینٹک اور سائیکو تھرلر جیسے موضوعات پر بھی کام کیا لیکن ان کی ذاتی ترجیح معاشرتی اور سماجی مسائل سے جڑے موضوعات ہیں ۔ع
ابس ذیادہ تر اسکرین کے پیچھے رہ کر کام کرنا پسند کرتے ہیں لیکن فلم یا ڈرامہ کے آرٹ اور تکنیک پر ہمیشہ کھل کر اور جامع بات کرتے ہیں۔




