Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

فن، فلم اور مستقبل: فیصل قریشی کی نظر میں شو بز کی بدلتی دنیا اور مضبوط کرداروں کا سفر

Actor Faysal Qureshi
Credit: Kaukab Jahan

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں اپنے تین دہائیوں پر محیط شوبز سفر، پاکستانی فلم انڈسٹری کے مستقبل، معیاری اسکرپٹس کی اہمیت اور اپنی نئی فلموں کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کیا۔


تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Rehan Alavi

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں اپنے تین دہائیوں پر محیط شوبز سفر، پاکستانی فلم انڈسٹری کے مستقبل، معیاری اسکرپٹس کی اہمیت اور اپنی نئی فلموں کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کیا۔


فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ شوبز میں کامیابی کا راز مسلسل سیکھنے، محنت کرنے اور ہر نئے کردار کو ایک نئے آغاز کے طور پر قبول کرنے میں ہے۔ ان کے مطابق ہر کامیابی اور ناکامی انسان کو کچھ نہ کچھ سکھا کر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں صلاحیت کی کمی نہیں، لیکن مضبوط کہانی، معیاری اسکرپٹ اور ناظرین کی توقعات پر پورا اترنے والی فلمیں ہی کامیاب ہو سکتی ہیں۔ ان کے بقول اچھی فلم ہمیشہ اپنا راستہ بنا لیتی ہے۔

فیصل قریشی نے اپنی آنے والی فلم "جٹ مینگو" کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ ایک اور اردو فلم پر بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت فنکاروں کی نئی نسل سامنے آ رہی ہے، جس سے انہیں مستقبل کے حوالے سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

بشکریہ :کوکب جہاں

____

جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now