پاکستانی اداکار ٹیپو شریف نہ صرف کامیاب اداکار ہیں بلکہ انسدادِ بے رحمی حیوانات کی مہم کے رضاکار بھی ہیں۔ ٹیپو شریف سے ان کے فنی کیرئیر، کامیاب کرداروں اور آنے والے ڈراموں کے ساتھ سماجی اور معاشرتی مسائل کا ذکر سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
اداکار ٹیپو شریف کہتے ہیں کہ اچھے کردار عمر کے محتاج نہیں ہوتے، اصل اہمیت اداکار کی صلاحیت اور کردار سے جڑنے کی ہوتی ہے۔انہوں نے شوبز انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے ageism پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سوچ سے کئی باصلاحیت فنکار متاثر ہو رہے ہیں۔ان کے مطابق فنکار کو وقت کے ساتھ سیکھتے، بدلتے اور خود کو بہتر بناتے رہنا چاہیے۔
ٹیپو شریف کا کہنا تھا کہ اگر کسی فنکار میں صلاحیت موجود ہو تو اسے عمر کے بجائے اس کے ٹیلنٹ کی بنیاد پر مواقع ملنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ محدود سوچ کی وجہ سے کئی اچھے اداکار اور اداکارائیں ضائع ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کئی معروف اداکار اپنی 40 اور 50 کی دہائی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق کامیابی کا راز خود کو بدلتے وقت کے ساتھ ڈھالنے اور مسلسل ترقی کرتے رہنے میں ہے۔
بشکریہ :کوکب جہاں




