ڈارون کے باسی وسیم اکرم کہتے ہیں، ہم یہاں امن اور احترام کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے مذہبی اور سماجی عقائد کی قدر کرتے ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان جو بھی کشیدگی ہو، اسے ہمیشہ پسِ پشت ڈال دیتے ہیں۔ کرکٹ کے جذبات صرف میدان کے اندر رہنے چاہئیں، باہر ہم دوست ہیں، اور دوستی کو نفرت میں نہیں بدلتے۔
وکرانت شرما بھی اس رشتے کو دوست سے بڑھ کر بھائی کہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں،حالات جیسے بھی ہوں، ہم اپنی دوستی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیتے۔ یہی آسٹریلیا کی ملٹی کلچرل سوسائٹی کی خوبصورتی ہے، جہاں لوگ مختلف ثقافتوں اور عقائد کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ امن، محبت اور احترام سے رہ سکتے ہیں۔
وکرانت مزید کہتے ہیں،اگر آپ کھیل کو عزت نہیں دے سکتے تو بہتر ہے کہ کھیلیں ہی نہ،کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں، یہ جذبہ، اخلاق اور باہمی احترام کا پیغام ہے۔
یہ کہانی صرف دو دوستوں کی نہیں، بلکہ اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہے کہ محبت، احترام اور انسانیت سرحدوں اور سیاسی کشیدگیوں سے کہیں بڑی طاقت رکھتے ہیں۔وسیم اور وکرانت کی یہ دوستی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کھیل، بھائی چارہ اور باہمی احترام کے ذریعے ہم دنیا میں امن اور محبت کے پیغام کو بڑھا سکتے ہیں۔ مزید سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں
___________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ، اردو پرگرام سننے کے اور طریقے ، “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast ، Apple Podcast