SKIP TO MAIN CONTENT

آسٹریلیا کے مائننگ ٹاؤنز: FIFO شیڈول پر کام کرنے کا تجربہ کیسا ہوتا ہے؟

Untitled design (9).png
Source: Supplied / Qazi Waleed

مائننگ ٹاؤنز آسٹریلیا کا ایک اہم حصہ ہیں، اور اسی سلسلے کی دوسری قسط میں ہم نے قاضی ولید سے بات کی ہے، جو کوئنزلینڈ کے کیننگٹن میں واقع ایک کان میں FIFO یعنی فلائی ان فلائی آوٹ شیڈول پر کام کرتے ہیں۔ اس گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ FIFO شیڈول دراصل کیا ہوتا ہے، رہائش اور خوراک کی سہولیات کس نوعیت کی ہوتی ہیں، اور یہ طرز زندگی مالی طور پر شہروں کی زندگی سے کس طرح موازنہ رکھتا ہے۔

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

مائننگ ٹاؤنز آسٹریلیا کا ایک اہم حصہ ہیں، اور اسی سلسلے کی دوسری قسط میں ہم نے قاضی ولید سے بات کی ہے، جو کوئنزلینڈ کے کیننگٹن میں واقع ایک کان میں FIFO یعنی فلائی ان فلائی آوٹ شیڈول پر کام کرتے ہیں۔ اس گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ FIFO شیڈول دراصل کیا ہوتا ہے، رہائش اور خوراک کی سہولیات کس نوعیت کی ہوتی ہیں، اور یہ طرز زندگی مالی طور پر شہروں کی زندگی سے کس طرح موازنہ رکھتا ہے۔

قاضی ولید کے مطابق ان کا FIFO روسٹر آٹھ دن سائٹ پر اور چھ دن چھٹی پر مشتمل ہے، جس میں روزانہ تقریباً 12 سے 13 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ملازم کو الگ کمرہ اور اٹیچڈ ٹوائلٹ کے ساتھ رہائش فراہم کی جاتی ہے، جبکہ مَیس میں ویجیٹیرین اور نان ویجیٹیرین دونوں طرح کے کھانوں کا خیال رکھا جاتا ہے، تاہم ان کی اپنی سائٹ پر حلال آپشنز دستیاب نہیں، اس لیے وہ زیادہ تر سلاد اور پھلوں پر انحصار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق رہائش اور کھانا دونوں مکمل طور پر مفت ہوتے ہیں، اور کمپنی کی جانب سے پروازیں بھی فراہم کی جاتی ہیں، چاہے ملازم مستقل ہو یا کنٹریکٹر کے ذریعے کام کر رہا ہو۔

اس کے علاوہ، اگر پروازیں کمپنی کی جانب سے فراہم نہ کی جائیں تو تنخواہ کے پیکج میں ایئرپورٹ تک آنے جانے کے اخراجات پورا کرنے کے لیے اضافی رقم بھی شامل کی جاتی ہے۔ تاہم قاضی ولید کا کہنا ہے کہ مائننگ کی تنخواہوں کو شہروں کی تنخواہوں سے براہ راست موازنہ کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ ہر شخص کی مہارت اور تجربے کی سطح پر منحصر ہوتا ہے، اور میلبورن جیسے بڑے شہروں میں بھی لوگ اچھی تنخواہیں حاصل کر رہے ہیں۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now