پاکستان میں حکومت مخالف سمجھے جانے والے افراد کے کئی ہائی پروفائل مقدمات کی کامیابی سے پیروی کرنے والے معروف بیریسٹر میاں علی اشفاق آسٹریلیا کے دورے پر تھے اور اس موقع پر ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی نظامِ انصاف، میڈیا کی آزادی اور دیگر مسائل پر بات کی ۔ ان کے مطابق ملک میں صحافیوں و حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کے دفاع کو خطرات درپیش ہیں۔ میاں علی اشفاق سے بات چیت کا پہلا حصہ سماعت فرمائیے۔
بیریسٹر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ ان کی بین الاقوامی قانونی تعلیم نے پاکستان میں پیچیدہ مقدمات کی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد دی۔ حساس اور نمایاں مقدمات میں دفاع کرتے ہوئے ہر کیس کی مخصوص نوعیت اور قانونی پہلوؤں کو سمجھنا ضروری ہے۔
بیریسٹر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کی نمائندگی کرتے وقت وکلاء کو خاص چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ آسٹریلیا اور پاکستان کے عدالتی نظام کا موازنہ کرتے ہوئے پاکستانی عدالتوں کی آزادی اور شفافیت پر زور دیتے ہیں۔
بیریسٹر میاں علی اشفاق عدالتی آزادی اور اظہارِ رائے کو درپیش سخت چیلنجز کے باوجود پاکستان کے مستقبل سے پُر امید ہیں۔




