آسٹریلیا اپنی انٹرنیشنل باڈر کب کھولے گا؟ یہ وہ سوال ہے جس پر آسٹریلیا میں متضاد آرا پائی جاتی ہیں۔ آسٹریلین سرحدیں مارچ 2020 سے بند ہیں اور کم از کم جون کے وسط تک بند رہیں گی ، جسکے باعث بیرونِ ملک پھنسے 36،000 سے زیادہ آسٹریلین ملک واپس نہیں آ پا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ صحت گریگ ہنٹ نے دو یفتے قبل کہا تھا کہ بین الاقوامی سرحد کی بندش زیادہ لمبے عرصے تک جاری رہ سکتی ہے اور پوری آبادی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ملنے کے بعد بھی پابندیاں برقرار رہ سکتی ہیں۔۔
صرف مکمل آبادی کی ویکسیشن ہو جانا اس بات کی ضمانت نہیں کہ آسٹریلین سرحدیں کھلُ سکیں گی
انہوں نے کہا ، "ہمیں اب بھی مختلف عوامل کاجائیزہ لینا ہے جن میں وائیرس کا عام لوگوں میں پھیلنا، ضعیف اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کی حفاظت اور ویکسین کے عالمی اثرات وہ عوامل ہیں جن کے بارے میں دنیا سیکھ رہی ہے۔"وفاقی وزیر صحت گریگ ہنٹ کا کہنا ہے کہ اب 50 سے زیادہ عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے 4000 سے جی پیز کے پاس ویکسین لگانے کے انتظامات ہیں۔ اب 50 سے 70 سال کی عمر کے افراد کے رجسٹرڈ جی پی کلینک سے ایسٹرا زینیکا شاٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف بہت سے آسٹریلوی ہندوستانی شہری صرف آسٹریلیا واپس آنے کی ہی کوشش نہیں کر رہے ہیں بلکہ بھارت میں وبا کی شدت کے باوجود ہندوستان جانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ 23 اپریل سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد نے بھارت سفر کرنے کی درخواست دی تھی جن میں سے کئی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اثتثنیٰ دے دیا گیا۔ انہوں نے وجوہات کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔تاہم خیال ہے کہ خاندان کے افراد کی شدید بیاماری میں دیکھ بھال جنازوں میں شرکت کے لئے کئی بھارتی آسٹریلین بھارت گئے ہیں۔ سرحدی پابندیوں کے باعث پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی آسٹریلیا یا پاکستان میں پھنسی ہوئی ہے اور ایسے پاکستانی اس وقت کو اپنی زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دے رہے ہیں۔

A small child who is amongst a group of Australians evacuated from South America due to the coronavirus (COVID-19) is seen after landing Source: AAP
مسٹر موریسن کا کہنا ہے کہ پابندیاں اس وقت تک برقرار رہیں گی جب تک سرحد کھولنا محفوظ نہ ہو جائے لیکن انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی طرز پر کچھ مخصوص مگر محفوظ ممالک سے ائیر بببل پروگرام پر غور ہو سکتا ہے۔
پابندیاں اس وقت تک برقرار رہیں گی جب تک سرحد کھولنا محفوظ نہ ہو جائے
وزیر اعظم بین الاقوامی سرحدوں کی بندش کے خاتمے کے لئے بڑھتے ہوئے دباؤ کی مزاحمت کر رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا صرف اگلے سال کے وسط سے ہی باقی دنیا سے دوبارہ سرحدیں کھولنے کے غیر حتمی اعلان پر قائم ہے۔
مسٹر موریسن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے وبائی مرض کے دوران پابندیوں اور معمولات زندگی کے درمیان توازن قائیم رکھ کر ناقابل یقین حد تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بقول ان کے آسٹریلین باشندےاسی طرح کی حفاظتی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔

Australians evacuated from South America due to the coronavirus (COVID-19) are seen after landing at Brisbane International Airport. Source: AAP
نیو ساؤتھ ویلز کے پریمئیرگلیڈیز بیریجیکلین نے بین الاقوامی سرحدوں کے 2022 کے وسط سے پہلے ہی کھلنے کی امید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوویڈ 19 کی ویکسین کے رول آؤٹ سے مطمئین ہیں جبکہ این ایس ڈبلیو میں اب تک لگ بھگ 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔سڈنی کے اولمپک پارک میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن لگانے کے مرکز میں تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر شخص اپنے جی پی سے آسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے لئے بکنگ کرسکتا ہے۔
ریاست کے بیشتر چھ ملین بالغوں کو جلد ہی ویکسین لگ جائے گی جس سے بین الاقوامی سرحدوں کو کھولنے کی راہ ہموار ہو گی
دولت مشترکہ کے سابق ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر اور متعدی بیماریوں کے ماہر نک کوٹس ورتھ نے گذشتہ ہفتے رائل آسٹریلین کالج آف سرجنس سے خطاب میں کہا: "مستقبل کے ایک ایسے موقع پر جب ہماری برادری کی ایک اہم اکثریت کو ویکسین لگے گی ، وہاں اپنی سرحدوں کو کھولنے کے لئے دباؤ بڑھے گا۔
ہمیں سرحد نہ کھولنے کے خلاف مزاحمت کے بجائے صحیح وقت پر سرحدیں کھولنے کے لئے حکمتِ عملی تیار کرنا چاہئے
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس وقت حکومت کے پاس بین الاقوامی سرحد کو دوبارہ کھولنے کے لئے کوئی واضع منصوبہ نہیں ۔
ایک ایسے وقت میں جب ہر کچھ دنوں کے بعد کسی نہ کسی ریاست میں مقامی ربط سے وائیرس کیسس سامنے آ رہے ہیں اور خود اندرونِ ملک ریاستی سرحدوں کی بندش کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے ایسے میں آسٹریلیا کی بین الاقوامی سرحدوں کے کھلنے کی فی الحال کوئی امید نظر نہیں آتی۔

Grounded Qantas aircraft are seen parked at Brisbane Airport in Brisbane, Friday, April 17, 2020. Source: AAP
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے
یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
- کوویڈ 19 اردو میں تازہ ترین خبریں